• صارفین کی تعداد :
  • 636
  • 2/24/2013
  • تاريخ :

ڈاکٹر لاريجاني: آمانو کي رپورٹ ، غيرمنصفانہ

ڈاکٹر لاریجانی

اسلامي جمہوريہ ايران کي پارليمنٹ مجلس شورائے اسلامي کے اسپيکر نے ايران کے جوہري پروگرام کے بارے ميں ايٹمي اينرجي کي بين الاقوامي ايجنسي کے ڈائرکٹر جنرل يوکيا آمانوکي رپورٹ کو غيرمنصفانہ قرار دے کر کہا ہے کہ يہ رپورٹ قزاقستان کے مجوزہ مذاکرات پر اثر انداز ہونے کي خاطر تيار کي گئي ہے-

ابنا: ڈاکٹر علي لاريجاني نے پارليمنٹ کے آجکے اجلاس ميں کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران نے ہميشہ آي اے اي اے سے تعميري مذاکرات کي حمايت کي ہے اور حاليہ مہينوں ميں ايران نے ايٹمي ايجنسي سے حد معمول سے بھي بالاتر تعاون کيا ہے- انہوں نے مزيد کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کا يہ رويہ اس بات کي علامت ہےکہ ہمارے ايٹمي پروگرام ميں چھپانے کےلئے کچھ نہيں اور اس سلسلے ميں ايران کي سرگرمياں مکمل طور پر ايٹمي ايجنسي کے کنٹرول ميں ہيں-

ايراني پارليمنٹ کے اسپيکر نے کہا کہ ايران کي جانب سے مکمل تعاون کي بناء پر آي اے اي اے کے ڈائرکٹر جنرل کي جانب سے منصفانہ رپورٹ کي توقع تھي ليکن يوں لگ رہا ہے کہ رپورٹ ميں شامل بعض شقوں کو ان پر تھوپ ديا گيا ہے تا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کے خلاف پروپيگنڈہ مہم کےلئے راستہ ہموار ہوسکے- انہوں نے ايٹمي ايجنسي کے اس رويے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ آي اے اي اے  کي اس رپورٹ سے ملت ايران کا حوصلہ پست نہيں ہوگا اور ہميں اين پي ٹي کے مطابق مذاکرات کي توقع ہے -