• صارفین کی تعداد :
  • 5870
  • 9/26/2012
  • تاريخ :

گائے گائے  

گائے گائے

گاۆں سے جب آئے گائے

پہلے تو شرمائے گائے

شہروں کا جب پي لے پاني

پھر خود پر اترائے گائے

جاتے ہيں سب اہلِ محلہ

کون اکيلا لائے گائے

بے چارہ ہو جائے انساں

چارہ اتنا کھائے گائے

عيد الاضحي ميں ہر جانب

گائے گائے گائے گائے

جب واپس ہو جائے گاہک

گيت خوشي کے گائے گائے

باڈي بلڈر بھي ہو عاجز

طاقت جب دکھلائے گائے

بکرا، دنبہ اونٹ سے بڑھ کر

بچوں کو تو بھائے گائے

چھيڑيں جب بھي مکھي مچھر

اپني دم لہرائے گائے

پکڑو پکڑو پکڑو پکڑو

ہاتھ سے چھوٹي ہائے گائے

انسانوں کي خاطر اثر

جان سے اپني جائے گائے

تحرير: شاہين اقبال اثر

پيشکش: شعبہ تحرير و پبشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

يہ دنيا کتني پياري ہے