• صارفین کی تعداد :
  • 1421
  • 9/5/2012
  • تاريخ :

جنگ ستمبر ميں پاکستاني قوم کا کردار

یوم دفاع پاکستان

جنگ ستمبر 1965 کا پس منظر

يوم دفاع پاکستان کي  اہميت

يوم دفاع پاکستان سے سبق

6 ستمبر پاکستاني تاريخ کا اہم دن

يوم دفاع پاکستان  اور موجودہ پاکستان

اس جنگ ميں پاکستاني قوم نے اپني فوج کے شانہ بہ شانہ دشمن کا مقابلہ کيا اور ملک کے دفاع کے ليۓ ہر طرح کي قرباني دي - فوج کے ليۓ  بہنيں اللہ سے ان کي حفاظت کے لئے دعائيں مانگتيں- شاعر ملي ترانے لکھ کر اپنے جذبوں کا اظہار کررہے تھے- غرضيکہ پورا ملک جنگ ميں شامل تھا مگر کسي قسم کا خوف نہ تھا- پاکستاني عوام فضا ميں پاک فضائيہ کے شاہينوں کي کاروائيوں کو ديکھتے تھے- الغرض اس جنگ ميں پاکستاني  قوم نے يہ ثابت کر ديا کہ وہ آزمائش کي ہر گھڑي ميں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہر قرباني دينے کو تيار ہے- اس نے دشمن کي عددي برتري کي ماضي ميں پروا کي ہے نہ آئندہ کرے گي بلکہ دشمن کے سامنے سيسہ پلائي ديوار ثابت ہو گي- جنگ ستمبر1965 کے دوران قوم کا جذبہ دفاع اپنے عروج پر تھا- يہ حوصلوں اور جرتوں کي جنگ تھي- اگر بھارت کے پاس کثير تعداد ميں اسلحہ و بارود تھا تو پاکستان کے غازي جذبہ ايماني سے سرشار تھے-

غير ملکي صحافيوں اور مبصرين کي کثير تعداد سرحدوں پر موجود تھي اور کسي کو اس امر ميں شک نہيں تھا کہ پاکستاني قوم نے متحد ہو کر اپنے سے کہيں زيادہ بڑے اور طاقتور دشمن کو ہر محاذ پر ذلت آميز شکست دي- پاکستان کي تينوں افواج کا دفاع اور عوام کے ايثار و قرباني کے مظاہرے ہماري تاريخ کا ايک روشن باب ہيں-

پيشکش : شعبہ تحرير و پيشکش تبيان