• صارفین کی تعداد :
  • 799
  • 8/21/2012
  • تاريخ :

نمازعيد کے روح پروراجتماع سے قائدانقلاب اسلامي کا خطاب

امام خامنہ ای

قائدانقلاب اسلامي نے ايران اور دنيا کے ديگر ملکوں ميں عالمي يوم القدس کے موقع پر نکالي گئيں شاندار اور وسيع ريليوں کو مسئلہ فلسطين کي حمايت ميں نماياں اور درخشاں تحريک سے تعبير کيا.

 ابنا: قائد انقلاب اسلامي نے تہران ميں نمازعيد کے خطبوں ميں فرمايا کہ امام خميني نے عالمي يوم القدس کا اعلان  بيت المقدس اور مظلوم فلسطينيوں کي حمايت کے اظہار کے لئے اعلان کيا تھا اوراب عالمي يوم القدس پوري دنيا ميں ہر سال  پہلے والے سال کے مقابلے ميں زيادہ پرشکوہ انداز ميں منايا جاتا ہے -

قائد انقلاب اسلامي نے عالمي يوم القدس کو انتہائي بامعني اور گہري حکمت عملي کا حامل قرارديا اور فرمايا کہ دشمنوں کي کوشش ہے کہ عالمي يوم القدس کو فراموش کرديا جائے مگر وہ اپني اس کوشش ميں کبھي بھي کامياب نہيں ہوں سکيں گے کيونکہ امت اسلاميہ  عالمي يوم القدس کو  ہر سال ،  اس سے پہلے سال کے مقابلے ميں زيادہ پرشکوہ انداز ميں مناتي ہے -

ولي امر مسلمين نے  ماہ مبارک رمضان ميں عالم اسلام کے مسائل پر اقوام کي توجہ کي جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمايا کہ عالمي يوم القدس ميں عوام نے اپني قوت  اور موجودگي کا شاندار جلوہ پيش کيا اور امام خميني کي اس عظيم يادگار کو لوگوں کے ذہنوں ميں ايک بار پھر تازہ کيا -

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ دنيا کي ديگراقوام نے بھي اس سال ملت ايران کے ساتھ پہلے کے مقابلے ميں زيادہ ہم آہنگ ہو کر عالمي يوم القدس کے جلوسوں ميں شرکت کي اور بعض ملکوں ميں جہاں اس سے قبل استبدادي حکومتوں کي رکاوٹوں کي وجہ سے عوام فلسطين کے بارے ميں اپنے جذبات کا اظہار نہيں کرپاتے تھے اس بار کھل کر ميدان ميں آئے اور اب يہ سلسلہ پوري قوت کے ساتھ جاري رہے گا –

قائد انقلاب اسلامي نے اسي طرح عالم اسلام ميں جاري اسلامي بيداري کي تحريکوں کوامت اسلاميہ کي خواہشات و امنگوں کے مطابق قرارديا اور فرمايا کہ علاقے کي اقوام نے بڑے عظيم کارنامے انجام دئے ہيں اور ان کے اس طرح کے کارنامے جاري رہنے چاہئيں - آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے نماز عيد کے خطبوں ميں امت اسلاميہ کے دشمنوں کي سازشوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا مسلم اقوام اور حکومتوں کے کاندھوں پر ان سازشوں کو ناکام بنانے کي سنگين ذمہ داري عائد ہوتي ہے –

قائد انقلاب اسلامي نے امريکا ،  صہيوني رياست اور ان کے حاميوں کو امت اسلاميہ کا سب سے بڑا دشمن بتايا اور فرمايا دشمن کبھي بھي مسلم اقوام کے اپنے دل نہيں جلائيں گے کيونکہ وہ علاقے ميں بدامني پھيلا کر صرف اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہيں -