• صارفین کی تعداد :
  • 2302
  • 9/10/2011
  • تاريخ :

کامياب ازدواجي زندگي کے سنہرے اصول  (  حصّہ دوّم  )

شادی بیاه

زندگي کے ظاہري روپ سے مافوق حقيقتيں

زندگي کے ظاہري روپ سے بڑھ کر انسان کي اُميديں و آرزوئيں، عشق اور اُس کے محبت اور جذبات و احساسات انساني حيات ميں کليدي کردار کے حامل ہيں اور ان کاکردار کوئي معمولي نوعيت کا نہيں ہے بلکہ يہ بنيادي کردار ادا کرتے ہيں اور ساتھ ہي زندگي کي مستحکم اور بلند عمارت کو مضبوط بنياد فراہم کرتے ہيں -ان سب کو کيسے منظم کيا جاسکتا ہے ؟ يہ وہ مقام ہے کہ جہاں مياں بيوي کو چاہيے کہ اپني مشترکہ زندگي ميں اپنے کردار کو پہچانيں ---مرد اپني زوجہ کو اور زوجہ اپنے مياں کے لئے محبت آميز نگاہيں اور پاک و پاکيزہ عشق رکھتي ہو اور انہيں چاہيے کہ اپنے اس عشق کي حفاظت کريں - اس لئے کہ يہ عشق ختم ہونے والا ہے ديگر دوسري چيزوں کي مانند -بس انہيں چاہيے کہ اس کي حفاظت کريں تاکہ يہ ختم نہ ہو-

اصل ماجرا، عشق ہي تو ہے

اگر مياں بيوي کي مشترکہ ازدواجي زندگي ميں محبت سايہ فگن ہو تو گھر سے باہر اور گھر کے اندر کي تمام سختياں اور مشکلات بيوي کے لئے آسان ہو جائيں گي-

شادي ميں اصل ماجرا اور لُبِّ لباب عشق و محبت ہي تو ہے اور رشتہ ازدواج ميں منسلک ہونے والے لڑکے اور لڑکياں يہ بات اچھي طرح جان ليں- چنانچہ يہ محبت جو ايک دوسرے کي نسبت خدا نے آپ کو دي ہے آپ کو چاہيے کہ اس کي حفاظت کريں -

يہ انساني رابطہ، باہمي محبت اور ہمدردي پر قائم ہے يعني مياں بيوي کو چاہيے کہ آپس ميں محبت کا برتاو کريں تاکہ يہ محبت ان کي مشترکہ ازدواجي زندگي کو آسان بنا دے-ليکن اس بات کي طرف بھي توجہ رہے کہ محبت کے عنصر کا مال دولت ،ماڈرن زندگي اور اس قسم کي دوسري چيزوں سے کوئي تعلق نہيں ہے-

يہ محبت ہي ہے جو گھرانے کو پائيدار بناتي ہے ، محبت درحقيقت خوشحال اور آباد زندگي کا سرمايہ ہے اور سخت سے سخت مراحل بھي محبت کے ذريعے آسان ہو جاتے ہيں - اگر انسان محبت و عشق کے ساتھ راہِ خدا ميں قدم رکھے تو زندگي کي تمام مشکلات اور سختياں آسان اور تمام کام سہل ہوجائيں گے-

دولہا دلہن کو چاہيے کہ آپس ميں محبت سے پيش آئيں کيونکہ محبت وہ چيز ہے جو ايک دوسرے کے لئے ان دونوں کي حفاظت کرتي ہے- انہيں ايک دوسرے کے پاس محفوظ رکھتي ہے اور انہيں اس بات کي اجاز ت نہيں ديتي کہ وہ ايک دوسرے سے جدا ہوں -محبت بہترين ’اکسير‘ ہے اور جہاں محبت ہوگي وہاں وفاداري بھي موجود ہو گي اور وہاں بے وفائي، خيانت اور تاريکي کا کوئي وجود نہيں ہوگا -جب محبت گھر ميں آتي ہے تو وہاں کي فضا انس و الفت سے لبريز ،قابل تحمل اور شيريں و ميٹھي ہو جاتي ہے-

کتاب کا نام : طلوع عشق

مصنف :  حضرت آيۃ اللہ العظميٰ خامنہ اي

ناشر : نشر ولايت پاکستان

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

ہمارے نوجوان ہدايت کي روشن قنديل بنيں

کامياب ازدواجي زندگي کے سنہرے اصول (  دوسرا مرحلہ )

جوانوں کي کاميابي کا راز کس ميں پوشيدہ ہے ؟ ( حصّہ دوّم )

جوانوں کي کاميابي کا راز کس ميں پوشيدہ ہے ؟

زنا ايک حرام فعل  ہے ( حصّہ دوّم )