• صارفین کی تعداد :
  • 691
  • 8/12/2011
  • تاريخ :

 انقلاب اسلامي کے راستے پر گامزن رہنا طلباء کي اہم ذمہ داري ہے

حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای
رہبر معظم انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي سےملک بھرکي يونيورسٹيوں کي سياسي، ثقافتي، انقلابي اور علمي تنظيموں کے تقريبا دو ہزارطلباء نے ملاقات کي-

ابنا: رہبر معظم انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي سےملک بھرکي يونيورسٹيوں کي سياسي، ثقافتي، انقلابي اور علمي تنظيموں کے تقريبا دو ہزارطلباءنے ملاقات کي-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے اس صميمي اور جوش و جذبے سے سرشار اجتماع سے خطاب ميں دنيا کے انقلابوں کے اصلي راستے سے منحرف ہونے کے علل و اسباب کي تشريح کي اور اسلامي انقلاب کے ثبات و استحکام کي حقيقت پر روشني ڈالتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامي نے فرمايا : 

ملت ايران کا عظيم انقلاب خاص اہداف کے ساتھ رونما ہوا اور اسے تاريخ ميں ايک استثنائي حيثيت حاصل ہے جو اپنے مشخص اہداف اور اپنے اقدار کي جانب بغير کسي انحراف کے رواں دواں ہے-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے اسلام نوازي، استکبار دشمني، ملکي آزادي و خود مختاري کي حفاظت، انساني وقار کے احياء، مظلومين کے دفاع اور ايران کي ہمہ جہت اور جامع پيشرفت و ترقي کو انقلاب کے اصلي اہداف سے تعبير کيا- رہبر معظم انقلاب اسلامي نے عوام کے ايمان و عقيدے اور جذبات و احساسات پر اسلامي انقلاب کے استوار ہونے کي خصوصيت کا ذ کر کرتے ہوئے فرمايا : سيدھے راستے اور صراط مستقيم پر يہ سفر بتيس سال بعد بھي بغير کسي انحراف کے جاري ہے اور يہ زندہ حقيقت انقلاب کے استحکام و ثبات کا حقيقي آئينہ ہے-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے اللہ تعالي سے اپنے عہد و پيمان پر ايراني قوم کي ثابت قدمي کي قدرداني کرتے ہوئے فرمايا : يہ قابل تعريف استقامت و پائداري قديم نسل سے جديد نسل ميں بھي منتقل ہوئي ہے جس کے نتيجے ميں جوش و جذبے اور صداقت و اخلاص سے آراستہ نوجوان طلباء جو انقلاب کي فتح اور امام خميني رحمت اللہ عليہ کي حيات طيبہ کے زمانے ميں موجود نہيں تھے آج اس اجتماع ميں انہي امنگوں اور مطالبات کي بات کر رہے ہيں جو انقلاب کي پہلي نوجوان نسل کي زبان پر جاري ہوتے تھے-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے ملک ميں دور حاضر کے طلباء کي خواہشات اور مطالبات کو اوائل انقلاب کي نوجوان نسل سے زيادہ پختہ، سنجيدہ اور ماہرانہ مطالبات قرار ديتے ہوئے فرمايا: اس وقت کے نوجوانوں کے احساسات و جذبات انقلاب کے پہلےدور کے نوجوانوں کي مانند ہيں تاہم ان کي بالغ نظري اوائل انقلاب کے نوجوانوں سے زيادہ اہم اور پختہ و سنجيدہ ہے جو بہت ہي اہم مسئلہ ہے-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے گذشتہ 32 سال کے دوران نقطہ کمال کي سمت اسلامي انقلاب کي مسلسل پيش قدمي کا حوالہ ديا اور اس سعادت بخش عمل کے جاري رکھنے کو نوجوان طلباء کي سب سےاہم ذمہ داري قرار ديتے ہوئے فرمايا : عصر حاضر کے نوجوان طلباء ملک کے مستقبل کے اعلي عہديدار اور فيصلے کرنے والے حکام ہيں اور انہيں چاہيے کہ اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے اسے آئندہ نسلوں کے سپرد کريں اور اس حقيقت کو ثابت کر ديں کہ دنيا کے گوناگوں انقلابوں کي تاريخ ميں پہلي دفعہ اسلامي انقلاب اپنے ابتدائي اقدار و اہداف کو من و عن قائم رکھنے اور بغير کسي توقف و ٹھہراؤ کے اپنے راستے پر گامزن رہنے ميں کامياب ہوا اور انشاء اللہ اپنے آخري اہداف تک پہنچنے ميں کامياب ہوجائے گا-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے موجودہ نوجوان نسل کي ہمت و شجاعت، پختہ عزم اور مدبرانہ صلاحيتوں کو راہ انقلاب کي حفاظت کي ضمانت قرار ديا اور ملک کے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئےفرمايا: جو ملک اپني طاقت و استقامت کے ذريعہ اس منزل تک پہنچا ہے اسے مزيد آگے جانا چاہيے اور خود کو اسلامي معاشروں کے لئے مکمل نمونے کي حيثيت سے متعارف کرانا چاہيے، يہ تاريخي فريضہ آپ جيسے پرجوش اور پرعزم نوجوانوں کے ہاتھوں عملي جامہ پہن سکتا ہے-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے اسلامي انقلاب کے ثبات و استحکام کي وضاحت کي اور گذشتہ چند صديوں کے دوران بڑي عوامي تحريکوں اور انقلابات کے انحراف اور ان کے حشر کا ذ کر کرتے ہوئے فرمايا:

فرانس کا عظيم انقلاب بڑي عوامي تحريکوں کا مظہر تھا جو اس زمانے کے سلطنتي نظام کے خلاف رونما ہوا ليکن بتدريج وہ شروعاتي دور کے عوامي اہداف سے دور ہوتا گيا اور سرانجام بے پناہ مشکلات کے بعد فرانس ميں دوبارہ سلطنتي نظام قائم ہو گيا-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے امريکہ کي خود مختاري اور نئے ملک کي تشکيل کو بھي بڑي عوامي تحريک سے تعبير کيا جو طويل برسوں کے دوران رفتہ رفتہ اپنے اہداف سے دور ہوتي گئي اور پھر خانہ جنگي اور قتل عام کا سلسلہ شروع ہو گيا-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے فرمايا: سوويت يونين کا انقلاب بھي اس کي ايک اور مثال ہے جس کي نظرياتي بنيادوں پر استوار تھا ليکن ابتدائي برسوں سے ہي يہ انقلاب اپنے ابتدائي اہداف سے دور ہونے لگا اور سياسي امور اور انقلابي معاملات سے عوام کو الگ تھلگ کر ديا گيا-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے انيس سو پچاس کے اواخر اور انيس سو ساٹھ کے اوائل ميں علاقائي ملکوں، شمالي افريقہ اور لاطيني امريکہ ميں آنے والے انقلابات کا حوالہ ديا اور اصلي اہداف سے انقلابات کے منحرف ہو جانے کي مثاليں پيش کرتے ہوئے فرمايا: کئي صديوں کي تاريخ ميں ايران کا اسلامي انقلاب ايک استثنائي حيثيت کا حامل ہے کيونکہ يہ انقلاب پوري طاقت و توانائي اور روز افزوں جوش و خروش کے ساتھ اپنے اصلي اہداف اور اصولوں کے راستے پر گامزن ہے-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے اپنے خطاب ميں طلباءيونينز کو بعض اہم سفارشات بھي کيں ، جن ميں انقلاب اور اسلام دشمن محاذ کي کوششوں پر توجہ مرکوز کرنا بھي شامل ہے-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے فرمايا: اسلامي انقلاب اور ايراني عوام کے دشمن اسلامي مملکت ايران کا مقابلہ کرنے کے لئے ايک محاذ قائم کرکے مسلسل کوششيں کر رہے ہيں، انہوں نے ايک جامع منصوبے کے تناظر ميں ذمہ دارياں آپس ميں تقسيم کر لي ہيں اور انقلاب کے خلاف بر سر پيکار ہيں، اگر طلباء يونينوں نے اس حقيقت کو سمجھ ليا تو انقلابي فرائض کي انجام دہي ميں انہيں بڑي مدد ملے گي-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے انقلاب کے دشمنوں کي باقاعدہ ايک محاذ کي شکل ميں جاري سرگرميوں کي مثال پيش کي اور شہيد علي محمدي، شہيد شہرياري اور شہيد رضائي نژاد کي ٹارگٹ کلنگ کا ذ کر کرتے ہوئے فرمايا:

اگر ان واقعات کا صرف سيکوъي کے نقطہ نگاہ سے جائزہ ليا جائے تو انسان چند عزيزوں کي جدائي کي وجہ سے غم و اندوہ ميں ڈوب جاتا ہے ليکن اگر ايک محاذ کے نقطہ نگاہ سے ان دہشت گردانہ کارروائيوں کو ديکھا جائے تو واضح ہوتا ہے کہ دشمن اپني جملہ سرگرميوں کے ذريعہ اس سے بھي بڑے ہدف تک پہنچنے کي تلاش و کوشش ميں مصروف ہے-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے اس ٹارگٹ کلنگ کا مقصد ملک ميں علم و دانش کے شعبہ ميں جاري عظيم پيشرفت و ترقي کو روکنا ہے اوراستکباري طاقتوں کا محاذ ايک دوسرے سے وابستہ کئي پہلوؤں سے انقلاب کے خلاف معاندانہ اقدامات کر رہا ہے جن ميں اقتصادي پابنديوں، غير اخلاقي اعمال کي ترويج، اقتصادي بنيادوں ميں تزلزل پيدا کرنے کي کوششيں شامل ہيں اور اس وسيع سازش کا سب سے اہم پہلو ملک ميں جاري علمي تحريک کو بند کروانے کي غرض سے ايران کے سائنسدانوں کو ہراساں کرنا ہے-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے فرمايا: اگر اس نقطہ نگاہ کے ساتھ دشمنوں کي دہشت گردانہ سرگرميوں کا باريکي سے تجزيہ کيا جائے تو انسان اپني ذمہ داريوں کو اور بہتر طريقہ سے محسوس کر سکتا ہے اور يہ واضح ہو جائے گا کہ دشمن اپنے اقدامات کے ذريعے ملک کي سائنسي ترقي کے عمل کو روکنا اور اس ميدان ميں ايراني قوم کو پسماندگي کا شکار بنانا چاہتا ہے-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے فرمايا: اگر دشمن کي حرکات و سکنات کا  دانشمندانہ نقطہ نگاہ سے مشاہدہ کيا جائے تو ملک کے بعض معاملات ميں اس کي مداخلتيں اور بعض حلقوں کے لئے اس کا حمايتي انداز بہتر طريقے سے سمجھ ميں آئے گا-

رہبر معظم انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے طلباء يونينوں کو منصوبہ بند با ہدف اور عميق ثقافتي و فکري امور کي انجام دہي کي سفارش کرتے ہوئےفرمايا: موجودہ حالات و شرائط ميں طلباء کي صنف کو چاہيے کہ علم کلام، علم اخلاق، تاريخ، انقلاب اور ملک کے ديگر گوناگوں ميدانوں ميں عميق فکري و تحقيقاتي کاموں پر اپني توجہات اور توانائيوں کو مرکوز کرے-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے فرمايا: سياسي امور ميں بھي جذبات و احساسات سے بالاتر ہوکر اہم اقدامات انجام دينا چاہيے-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے اخلاقي و ثقافتي بد عنوانيوں سے اجتناب پر بھي خاص طور پر تاکيد فرمائي-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے فرمايا:

اس وقت سامراجي طاقتوں کي ايک سازش يہ ہے کہ وہ معاشرے اور نوجوانوں کے درميان منصوبہ بندي کے ساتھ بد اخلاقي اور بد عنواني کي ترويج کررہے ہيں لہذا دشمن کي اس سازش کا مؤثر انداز سے مقابلہ کيا جانا چاہيے-

 رہبر معظم انقلاب اسلامي نے طلباء يونينوں کو انقلاب کے اہداف کے سلسلے ميں اور يونيورسٹي کے ماحول کو متاثر کرنے کے لئے ہمفکري اور ہمدلي کي دعوت ديتے ہوئےفرمايا: يونيورسٹيوں کے حکام اور يونينوں کو بھي چاہيے کہ آپس ميں بھر پور تعاون کريں-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے ملک ميں يونيورسٹي کے ماحول کو مجموعي طور پر اطمينان بخش قرار ديتے ہوئےفرمايا:

اس کا يہ مطلب بھي نہيں ہے کہ کہيں کوئي لغزش اور غلطي نہيں ہوتي بلکہ اس سے مراد يہ ہے کہ مجموعي طور پر ملک کي يونيورسٹيوں کے ماحول ميں ديني و مذہبي اصولوں پر عمل اور جوش و جذبہ قائم ہے-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے طلباء سے ملاقات پر اظہار مسرت کرتے ہوئےفرمايا: غور و فکر پر مبني مطالبات اور ان مطالبات کو شجاعانہ انداز ميں بيان کرنا جو اس اجتماع ميں واضح طور پر نظر آيا موجودہ دور کے نوجوانوں کے لئے ضروري ہے-

اس ملاقات ميں بعض طلباء نے اپني تقارير ميں مختلف موضوعات پر اپنے اپنےخيالات اور نظريات بيان کئے-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے ان تقارير کا حوالہ ديتے ہوئے ايک طالب علم کي جانب سے انتخابي نظريات بيان کئے جانے کي گزارش کے سلسلے ميں فرمايا:انتخابات سے متعلق امور پر بحث کرنے کا وقت ابھي نہيں آيا ہے، انشاء اللہ آنے والے ايام ميں اس بارے ميں گفتگو کي جائے گي-

رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے طلباء تنظيموں کي طرف سے مختلف شعبوں منجملہ پائدار اقتصاد کے سلسلے ميں تحقيق و ريسر چ کو بہت ہي عمدہ قرارديا-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے بعض اداروں پر طلباء کي تنقيد کو بجا قرارديتے ہوئے فرمايا: عمل کے مقام ميں بعض مشکلات اور موانع بھي پيش آتے ہيں اور ان مشکلات اور رکاوٹوں کو مد نظر رکھتے ہوئے فيصلہ کرنا چاہيے-