• صارفین کی تعداد :
  • 853
  • 6/20/2011
  • تاريخ :

رضا مظفري: رصد سے تصويريں موصول

رصد سے تصويريں موصول

اسلامی جمہوریہ ایران کے مصنوعی سیارچے رصد کی بھیجی ہوئي پہلی تصویریں آج صبح وصول کی گئيں ۔

ابنا: نائب وزیردفاع رضا مظفری نے کہا کہ رصد سٹیلائٹ نے آج صبح پہلی تصویریں ارسال کی ہیں۔ اور ڈیٹا کی وصولی سے معلوم ہوتاہے کہ رصد سٹیلائٹ کے سارے سسٹم اچھی طرح کام کر رہے ہیں ۔ قابل ذکر ہے اسلامی جمہوریہ ایران نے تیرہ رجب مطابق سولہ جون کو مولائے کائنات امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے مبارک دن رصد نامی مصنوعی سیارچہ خلا میں بھیجا تھا، جو مدار میں پہنچ کر انسٹھ مرتبہ زمیں کا چکر لگا چکا ہے۔ یاد رہے ایران دنیا کے ان نو ملکوں میں شامل ہے جن کے پاس فضا میں سٹیلائيٹ بھیجنے کی ٹکنالوجی ہے اور یہ کامیابی ایرانی ماہرین کی زحمتوں کا نتیجہ ہے۔