• صارفین کی تعداد :
  • 7593
  • 5/15/2011
  • تاريخ :

روٹی کباب

روٹی کباب

کراچی کے پراٹها کباب بہت معروف ہیں مگر جب کم حراروں والی غذا نصب العین ٹهہرے تو انسان پراٹهوں سے لطف اندوز نہیں ہو سکتا۔ اس مقصد کیلئے میں نے "روٹی کباب" بنائے ہیں جو جسم کی ضرورت بهی ہیں اور آنکهوں کیلئے فرحت بخش بهی۔ زبان کو تو آپ جس طرح عادی بنائیں گے وه اسی طرح خوش رہے گی۔

 

اشیاء:

بیف کا باریک قیمہ 

آدها کلو یا قدرے زیاده

پیاز   ایک عدد (چورا شده)
چهوٹی سی شملہ مرچ ایک عدد(چورا شده)
لہسن کا جوا   ایک عدد (چورا شده)
نمک اور تازه پسی سیاه مرچ   حسب ذائقہ
 تازه ہرا دهنیا باریک کٹا ہوا روٹیاں و سلاد کے پتے  چار عدد

 

 ترکیب:

قیمہ میں پیاز، شملہ مرچ، لہسن، نمک و سیاه مرچ ملا دیں۔ قیمہ کو چار حصوں میں تقسیم کرکے ہر حصے کو ایک کباب کی شکل دے دیں۔ برش سے ہر کباب پر دونوں طرف کینولہ آئل ہلکا سا لگا دیں۔ Grill گرم کرکے کبابوں کو پکا لیں۔ تقریبا دس منٹ میں کباب براؤن ہوجائیں گے ۔ Grill کے بہت قریب نہ رکهیں ورنہ اندر سے کچے اور باہر سے جلنے لگیں گے۔

روٹیوں کو بهی Grill پر رکه کر گرم کرلیں۔ ہر روٹی پر کچه سلاد کے پتے و کٹے ہوئے ٹماٹر رکهیں اور ان پر کباب رکه کر روٹی کو کباب پر لپیٹ دیں اور کها کر لطف اٹهائیں ۔

چار لوگوں کیلئے ہے۔ فی کس 280 حرارے ہوں گے اگر روٹی چو کر ملے آٹے سے پکائیں تو زیاده مفید ہے۔

 

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

آلوؤں اور پالک کا سوپ

انار دانہ کي چٹنی

لذیذ کباب

جرمن سوپ

پنیر چاول