• صارفین کی تعداد :
  • 1937
  • 3/5/2011
  • تاريخ :

لشکر کی جمع آوری

بسم الله الرحمن الرحیم

جب رسول خدا درہ کے دہانے پر پہنچ گئے تو آپ نے مسلمانوں کو بلایا جب لشکر اسلام نے رسول خدا کو زندہ دیکھا تو گروہ، گروہ اور فرد فرد ان کے گرد آنے لگے رسو ل خدا نے ان کو جہاد راہ خدا میں جنگ اور پہلی جگہوں پر واپسی کی دعوت دی۔

شکست کے بعد پھر سے اسلامی فوجیں منظم ہوگئیں اور افراد نیز سامانِ جنگ کی کمی کے باوجود، دوبارہ حملہ شروع کر دیا۔ جنگ کی آگ نے جنگ بھڑکانے والوں کو پھر سے اپنی لپیٹ میں لیا۔

اسلامی لشکر کی شجات و بہادری نے دوبارہ دشمن کے سپاہ قلب کو خوف و وحشت میں مبتلا کر دیا۔ مشرکین کے لشکر کے سردار ابوسفیان نے اس خطرہ کے باعث کہ کہیں مجاہدین اسلام آغازِ جنگ کی طرح پھر نہ ان پر جھپٹ پڑیں۔ جنگ بندی کے حکم کے سات جنگ کے خاتمہ کا اعلان کر دیا۔

 

عنوان : تاریخ اسلام

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان

بشکریہ پایگاہ اطلاع رسانی دفتر آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی


متعلقہ تحریریں :

عام حملہ

خلیفہ کا دسترخوان

جنگ کیسے شروع ہوئی؟

منافقین کی خیانت

لشکر توحید کے کیمپ میں