• صارفین کی تعداد :
  • 1164
  • 12/19/2010
  • تاريخ :

پاکستان دہشتگردی کیمپ ختم کرے

کاظم جلالی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان کاظم جلالی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی سرزمیں پر دہشتگردی کے انفرا اسٹرکچر ختم کردینے چاہیں۔

 کاظم جلالی نے آج پارلمنٹ کے اجلاس کے موقع پرچابھار دہتشگردانہ حملے کے بارے میں کہا کہ ایران کو پاکستان میں دہشتگردی کی ٹریننگ پانےوالے عناصرکے خلاف ٹھوس اقدام کرنا ہوگا کیونکہ صرف سفارتکاری سے کام نہیں بنے گا۔ کاظم جلالی نے کہا کہ چابھار دہشتگردانہ حملے میں کئي شیعہ اور سنی افراد شہید ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف ٹھوس اقدامات انجام دئےجائيں ۔ چابھار میں پندرہ دسمبر نویں محرم کو دہشتگردوں نے عزاداروں پر حملے کئے تھے جنمیں انتالیس عزادار شہید اور تراسی زخمی ہوئے تھے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق چابھار دہشتگردانہ بم دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک چارسالہ بچہ شہید ہوگيا ہے۔

 

اردو ریڈیو تہران