• صارفین کی تعداد :
  • 899
  • 11/23/2010
  • تاريخ :

مغربی مکاتب فکر ناکام ہوگئے ہیں

ڈاکٹر احمدی نژاد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ مغربی مکاتب فکر انسان کو سعادت سے ہمکنار کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے اور مغرب میں طلوع کرنے والا ہر مکتب فکر کچھ ہی عرصے میں زوال پذیر ہوگيا ہے۔

ڈاکٹراحمدی نژاد نے آج تہران میں فلسفہ کی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانِ کامل اسماء الہی کا مظہر اور اشرف المخلوقات ہے۔

انھوں نے کہا کہ انسان کامل ہی خالق ہستی سے سب سے قریب اور دوسری طرف سے دوسری مخلوقات کو کمال کی طرف لے جانےوالا وسیلہ ہے ۔ فلسفہ کی عالمی کانفرنس تین دنوں تک جاری رہےگي ۔ یہ کانفرنس عالمی یوم فلسفہ کی مناسبت سے منعقد ہو رہی ہے۔