• صارفین کی تعداد :
  • 778
  • 10/3/2010
  • تاريخ :

اسلامی جمہوریہ ایران نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا ہے

محمد خزاعی
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے اقوام متحدہ کی نگرانی میں عالمی دہشت گردی کی مختلف شکلوں سے مقابلہ کرنےکے لئے بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے محمد خزاعی نے اقوام متحدہ کی نگرانی میں  عالمی دہشت گردی کی مختلف شکلوں سے مقابلہ کرنے کے لئے بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک نے واضح طور پر دہشت گردی کی تمام شکلوں کی مذمت کی ہے محمد خزاعی نے کہا کیہ دہشت گردی کا الزام کسی خاص مذہب، قوم ، ثقافت اور گروہ پر عائد نہیں کرنا چاہیے اور اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کی مختلف شکلوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک جامع حل کی تلاش و کوشش کریں ۔