• صارفین کی تعداد :
  • 1321
  • 7/20/2010
  • تاريخ :

متکی: غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی میں افغانستان کی حالت بہتر نہیں ہوسکتی

منوچہر متکی
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کابل اجلاس میں کہا ہے کہ جب تک افغانستان میں غیر ملکی فوجی موجود ہیں اس وقت تک افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا اور نہ ہی افغانستان کی حالت بہتر ہوسکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی نے کابل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک افغانستان میں غیر ملکی فوجی موجود ہیں اس وقت تک افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا اور نہ ہی افغانستان کی حالت بہتر ہو سکتی ہے۔ انھوں نے کانفرنس منعقد کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا امید ہے کہ یہ کانفرنس افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلا اور افغانستان کے امور کو افغان حکومت اور  افغان عوام کے حوالے کرنے  کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔ متکی نے کہا کہ افغانستان میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے انھوں نے کہا کہ میری تجویز یہ ہے کہ گذشتہ 9 برسوں کے حالات کا جائزہ لے کر افغنستان میں پائدار حل کی راہیں ہموار کرنی چاہییں۔