• صارفین کی تعداد :
  • 865
  • 7/18/2010
  • تاريخ :

زاہدان میں دہشت گردی کا اصلی عامل امریکہ ہے

طالبان 
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے زاہدان کی جامع مسجد میں دہشت گردانہ کارروائی کا اصلی عامل امریکہ کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی اس کارروائی کا جواب دیا جائے گا۔

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے آج پارلیمنٹ میں  زاہدان کی جامع مسجد میں دہشت گردانہ کارروائی کا اصلی عامل امریکہ کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی اس کارروائی کا جواب دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ سب پر واضح ہے کہ جنداللہ دہشت گرد گروہ کو امریکہ کی واضح طور پر پشتپناہی حاصل ہے اور علاقہ میں جاری دہشت گرد کارروائیوں میں امریکہ ملوث ہے  امریکہ علاقہ میں دہشت گردوں کی سرپرستی کررہا ہے انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ساتھ مقابلہ کا امریکی دعوی بالکل جھوٹا ہے امریکہ دہشت گردی کو ختم نہیں بلکہ دہشت گردی کو دنیا میں فروغ دے رہا ہے ۔ لاریجانی نے زابل اور زاہدان کے نمائندوں سے کہا کہ اپنے استعفی کی درخواست واپس لیں اور پارلیمنٹ میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں ۔ واضح رہے کہ زاہدان میں دہشت گردانہ کارروائی میں 27 افراد شہید اور 270 زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد زاہدان اور زابل کے نمائندوں نے اپنا استعفی پیش کر دیا تھا ۔