سرچ
    سرچ کا طریقہ
    مرجع کا نام

احكام تقليد

احكام طہارت

احكام نماز

احكام نماز

روزے کے احکام

روزے کے احکام

احكام زکوٰۃ

احکام حج

خريد و فروخت کے احکام

احکام شرکت

احکام صلح

اجارہ (کرايہ ) کے احکام

احکام جعالہ

احکام مزارعہ

مساقات (آبياري ) کے احکام

احکام وکالت

قرض کے احکام

رہن کے احکام

ضامن بننے کے احکام

کفالت کے احکام

وديعت (امانت) کے احکام

عاريتاً دينے کے احکام

نکاح (شادي بياہ) کے احکام

طلاق کے احکام

غصب کے احکام

غصب کے احکام

جو مال انسان پالے اس کے احکام

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

کھانے پينے کي چيزوں کے احکام

نذر اور عہد کے احکام

قسم کھانے کے احکام

وقف کے احکام

وصيت کے احکام

ميراث کے احکام

احکام امر بالمعروف اور نہي عن...

دفاع کے مسائل و احکام

خاتمہ کے احکام

بعض مسائل جو اس زمانے ميں...

امام خميني کي خدمت ميں چند...

وہ اشخاص جو اپنے مال ميں خود...

حوالہ (ڈرافٹ) دينے کے احکام

11
جو کافر عید الفطر کی رات غروب کے بعد مسلمان ہوجائے تو اس پر فطرہ واجب نہیں البتہ اگر کوئی مسلمان شیعہ ہوجائے تو اگر چاند دیکھنے کے بعد شیعہ ہوا ہو تو وہ زکواۃ فطرہ اداکرے۔
12
جس شخص کے پاس صرف ایک صاع (جو تقریبا ً تین کلو ہے) گندم یا اس قسم کی کوئی چیز ہو تو اس کے لئے زکواۃ فطرہ دینا مستحب ہے۔ اور اگر اس کے اہل و عیال ہوں اور ان کا فطرہ بھی دینا چاہے تو فطرہ کی نیت سے وہ ایک صاع اپنے اہل و عیال میں کسی ایک کو دے دے اور وہ بھی اس نیت سے کسی دوسرے کو دے دے اور اسی طرح کرتے جائیں یہاں تک کہ آخری فرد تک پہنچ جائے اور بہتر ہے کہ آخری شخص نے جو کچھ لیا ہے کسی ایسے شخص کو دے جو ان میں سے نہ ہو اور اگر ان میں سے کوئی بچہ ہو تو اس کا ولی اس کے بجائے لے لے اور احتیاط یہ ہے کہ جو چیز بچے کے لئے لی جائے وہ کسی اور کو نہ دے۔
13
اگر عید الفطر کی رات غروب کے بعد بچہ پیدا ہوجائے یا کوئی شخص اس کا کھانا کھانے والوں میں شمار ہوجائے تو اس کا فطرہ دینا واجب نہیں۔ اگرچہ مستحب یہ ہے کہ جو شخص غروب کے بعد عید کے دن ظہر سے پہلے اس کے کھانے والوں میں شمار ہوجائے تو اس کا فطرہ ادا کرے۔
14
جو شخص کسی کے ہاں کھانا کھاتا رہا ہو اور غروب سے پہلے کسی اور شخص کے کھانا کھانے والوں میں شمار ہوجائے تو اس کا فطرہ اس پر واجب ہوگا کہ جس کے کھانا کھانے والوں میں اب شمار ہو رہا ہے مثلا ً اگر لڑکی غروب سے پہلے شوہر کے گھر چلی جائے تواس کا شوہر اس کا فطرہ اد ا کرے۔
15
جس کا فطرہ کسی اور کے ذمہ ہے اس کو خود اپنا فطرہ دینا واجب نہیں ہے۔
16
اگر کسی کا فطرہ دوسرے شخص پر واجب ہے اور وہ ادا نہ کرے تو خود اس پر واجب نہیں ہوگا۔
17
جس شخص کا فطرہ کسی دوسرے پر واجب ہے اگر یہ خود اپنا فطرہ دیدے تو جس پر واجب ہے اس سے ساقط نہیں ہوگا۔
18
جس عورت کا شوہر اس کا خرچ ادا نہیں کرتا اور وہ کسی اور کے ہاں کھانا کھاتی ہے تو اس کا فطرہ اس شخص پر واجب ہوگا اور اگر کسی کے ہاں کھانا نہیں کھاتی اگر وہ فقیر نہیں تو اپنا فطرہ خود ادا کرے
19
جو شخص سیّد نہیں وہ کسی سیّد کو فطرہ نہیں دے سکتا۔ یہاں تک کہ اگر کوئی سیّد اس کے ہاں کھانا کھاتا ہے تو اس کا فطرہ کسی اور سیّد کو نہیں دے سکتا۔
20
اس بچے کا فطرہ جو ماں یا دایہ کا دودھ پیتا ہے۔ اس شخص کے ذمہ ہے کہ جو ماں یا دایہ کا خرچ دیتا ہے البتہ اگر ماں یا دایہ اپنا خرچ بچے کے مال سے لیتی ہیں تو بچے کا فطرہ کسی پر واجب نہیں۔