سرچ
    سرچ کا طریقہ
    مرجع کا نام

احكام تقليد

احكام طہارت

احكام نماز

احكام نماز

روزے کے احکام

روزے کے احکام

احكام زکوٰۃ

احکام حج

خريد و فروخت کے احکام

احکام شرکت

احکام صلح

اجارہ (کرايہ ) کے احکام

احکام جعالہ

احکام مزارعہ

مساقات (آبياري ) کے احکام

احکام وکالت

قرض کے احکام

رہن کے احکام

ضامن بننے کے احکام

کفالت کے احکام

وديعت (امانت) کے احکام

عاريتاً دينے کے احکام

نکاح (شادي بياہ) کے احکام

طلاق کے احکام

غصب کے احکام

غصب کے احکام

جو مال انسان پالے اس کے احکام

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

کھانے پينے کي چيزوں کے احکام

نذر اور عہد کے احکام

قسم کھانے کے احکام

وقف کے احکام

وصيت کے احکام

ميراث کے احکام

احکام امر بالمعروف اور نہي عن...

دفاع کے مسائل و احکام

خاتمہ کے احکام

بعض مسائل جو اس زمانے ميں...

امام خميني کي خدمت ميں چند...

وہ اشخاص جو اپنے مال ميں خود...

حوالہ (ڈرافٹ) دينے کے احکام

1
جانور کے ذبح کرنے کے پانچ شرائط ہیں:
١۔ جو شخص جانور کو ذبح کرے چاہے مرد ہو یا عورت اسے مسلمان ہونا چاہیے اور اہل بیت پیغمبر ۰ کے ساتھ اظہار دشمنی نہ کرتا ہو اور مسلمان کا بچہ اگر ممیز ہو یعنی اچھائی برائی کو سمجھتا ہو تو وہ جانور کو ذبح کرسکتا ہے۔
٢۔ جانور کو ایسی چیز سے ذبح کیا جائے جو لوہے سے بنی ہو اور اگر لوہا نہ مل سکے اور صورتحال یہ ہو کہ اگر جانور کو ذبح نہ کیا گیا تو وہ مرجائے گا تو کسی تیز چیز کے ساتھ جو چار رگوں کو جدا کرسکے مثلاً شیشہ یا تیز پتھر سے اس کو ذبح کیا جاسکتا ہے۔
٣۔ ذبح کرتے وقت جانور کا گلو اور اگلا حصہ قبلہ کی طرف ہو اور جس شخص کو معلوم ہو کہ جانور قبلہ رخ ہونا چاہیے۔ اگر جان بوجھ کر اسے قبلہ کی طرف نہ کرے تو وہ جانور حرام ہوجائے گا اسی طرح اس صورت میں جبکہ مسئلہ کو نہ جانتا ہو اور حیوان کو رو بقبلہ نہ کرے لیکن اگر بھول جائے یا قبلہ میں اشتباہ کرے یا اسے معلوم نہ ہو کہ قبلہ کس طرف ہے یا جانور کو قبلہ رخ نہ کرسکتا ہو تو کوئی اشکال نہیں۔
٤۔ جس وقت حیوان کو ذبح کرنے لگے یا چھری اس کے گلے پر رکھ دے تو ذبح کرنے کی نیت سے اللہ کا نام لے اور اگر صرف بسم اللہ ہی کہہ دے تو کافی ہے اور اگر نیت ذبح کئے بغیر اللہ کا نام لے تو وہ جانور پاک نہیں ہوگا اور اس کا گوشت بھی حرام ہے اور اگر بھول کر اللہ کا نام نہ لے تو کوئی اشکال نہیں۔
٥۔ یہ کہ جانور ذبح کرنے کے بعد حرکت کرے اگرچہ مثلاً آنکھ یا دم کو حرکت دے یا پاوں زمین پر مارے یا خون اس طرح اس سے نکلے جس طرح ایک متعارف حیوان کو ذبح کرتے وقت نکلتا ہے کہ معلوم ہوجائے کہ زندہ تھا۔