سرچ
    سرچ کا طریقہ
    مرجع کا نام

احكام تقليد

احكام طہارت

احكام نماز

احكام نماز

روزے کے احکام

روزے کے احکام

احكام زکوٰۃ

احکام حج

خريد و فروخت کے احکام

احکام شرکت

احکام صلح

اجارہ (کرايہ ) کے احکام

احکام جعالہ

احکام مزارعہ

مساقات (آبياري ) کے احکام

احکام وکالت

قرض کے احکام

رہن کے احکام

ضامن بننے کے احکام

کفالت کے احکام

وديعت (امانت) کے احکام

عاريتاً دينے کے احکام

نکاح (شادي بياہ) کے احکام

طلاق کے احکام

غصب کے احکام

غصب کے احکام

جو مال انسان پالے اس کے احکام

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

کھانے پينے کي چيزوں کے احکام

نذر اور عہد کے احکام

قسم کھانے کے احکام

وقف کے احکام

وصيت کے احکام

ميراث کے احکام

احکام امر بالمعروف اور نہي عن...

دفاع کے مسائل و احکام

خاتمہ کے احکام

بعض مسائل جو اس زمانے ميں...

امام خميني کي خدمت ميں چند...

وہ اشخاص جو اپنے مال ميں خود...

حوالہ (ڈرافٹ) دينے کے احکام

1
اگر حلال گوشت جانور کو اس طریقہ پر ذبح کیا جائے جو کہ بعد میں بیان کیاجائے گا۔ چاہے وہ جنگلی ہو یا اہلی تو جان نکلنے کے بعد اس کا گوشت حلال اور اس کا بدن پاک ہے البتہ وہ جانور کہ جس سے کسی انسان نے وطی کی ہو اور وہ جانور کہ جو نجاست کھاتا ہو اگر اس طریقہ پر جو شریعت نے معین کیا ہے اس کا استبراء نہ کیا گیا تو اس کے ذبح کرنے کے بعد اس کا گوشت حلال نہیں۔
2
حلال گوشت جانور جو کہ وحشی و جنگلی ہے مثلاً ہرن، چکور اور پہاڑی بکری اور وہ حلال گوشت جانور جو اہلی تھے لیکن بعد میں وحشی بن گئے مثلاً گائے اور اونٹ جو کہ اہلی تھے اور بھاگ جانے سے وحشی ہوگئے تو اگر دستور کے مطابق جو بعد میں بیان کیا جائے گا انہیں شکار کیا جائے تو وہ پاک اور حلال ہے البتہ حلال گوشت جانور مثلا ًگوسفند اور مرغ خانگی اور حلال گوشت وحشی جو تربیت کرنے سے اہلی ہو گیا ہو وہ شکار کرنے کی وجہ سے پاک اور حلال نہیں ہوگا۔
3
حلال گوشت وحشی جانور اس وقت شکار کرنے سے پاک اور حلال ہوتا ہے جبکہ وہ بھاگ یا اڑ سکتا ہو۔ اس بناء پر ہرن کا وہ بچہ جو بھاگ نہ سکتا ہو اور چکور کا وہ بچہ جو اُڑ نہ سکتا ہو وہ شکار کرنے سے پاک اور حلال نہیں ہوگا اور اگر ہرن اور اس کے اس بچہ کو جو کہ بھاگ نہیں سکتا ایک تیر سے شکار کریں تو ہرن حلال اور بچہ حرام ہوگا۔
4
وہ حلال گوشت جانور مثلاً مچھلی کہ جو خون جہندہ نہیں رکھتا اگر خودبخود مرجائے تو پاک ہے لیکن اس کا گوشت نہیں کھا سکتے۔
5
حرام گوشت جانور جو کہ خون جہندہ نہیں رکھتے مثلاً سانپ تو وہ ذبح کرنے سے حلال نہیں البتہ اس کا مردہ پاک ہے۔
6
کتا اور خنزیر ذبح کرنے یا شکار کرنے سے بھی پاک نہیں ہوتے اور ان کا گوشت کھانا بھی حرام ہے اور حرام گوشت جانور جو درندے ہیں اور گوشت کھاتے ہیں مثلاً بھیڑیا اور چیتا، اگر اس دستور کے مطابق جو بعد میں بیان کیا جائے گا ان کو ذبح کیا جائے یا تیر و غیرہ سے ان کا شکار کیا جائے تو وہ پاک ہیں لیکن ان کا گوشت حلال نہیں ہوگا اور اگر شکاری کتے کے ذریعے ان کا شکار کیا جائے تو ان کے بدن کا پاک ہونا بھی مشکل ہے۔
7
ہاتھی، ریچھ، بندر، چوہا اور وہ جانور جو سانپ اور سوسمار کی طرح زمین میں زندگی گزارتے ہیں اگر وہ خون جہندہ رکھتے ہوں اور خودبخود مرجائیں تو نجس ہیں بلکہ اگر انہیں ذبح کردیں یا ان کا شکار کریں تو بھی ان کے بدن کا پاک ہونا مشکل ہے۔
9
اگر زندہ جانور کے شکم سے مردہ بچہ باہر نکلے یا اسے نکالا جائے تو اس بچہ کا گوشت کھانا حرام ہے۔