سرچ
    سرچ کا طریقہ
    مرجع کا نام

احكام تقليد

احكام طہارت

احكام نماز

احكام نماز

روزے کے احکام

روزے کے احکام

احكام زکوٰۃ

احکام حج

خريد و فروخت کے احکام

احکام شرکت

احکام صلح

اجارہ (کرايہ ) کے احکام

احکام جعالہ

احکام مزارعہ

مساقات (آبياري ) کے احکام

احکام وکالت

قرض کے احکام

رہن کے احکام

ضامن بننے کے احکام

کفالت کے احکام

وديعت (امانت) کے احکام

عاريتاً دينے کے احکام

نکاح (شادي بياہ) کے احکام

طلاق کے احکام

غصب کے احکام

غصب کے احکام

جو مال انسان پالے اس کے احکام

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

کھانے پينے کي چيزوں کے احکام

نذر اور عہد کے احکام

قسم کھانے کے احکام

وقف کے احکام

وصيت کے احکام

ميراث کے احکام

احکام امر بالمعروف اور نہي عن...

دفاع کے مسائل و احکام

خاتمہ کے احکام

بعض مسائل جو اس زمانے ميں...

امام خميني کي خدمت ميں چند...

وہ اشخاص جو اپنے مال ميں خود...

حوالہ (ڈرافٹ) دينے کے احکام

1
اگرکسی نامحرم عورت سے اس گمان میں ہمبستری کرلے کہ وہ اس کی بیوی ہے خواہ عورت کو معلوم ہو کہ یہ اس کا شوہر نہیں یا اسے بھی یہ گمان ہو کہ یہ اس کا ہی شوہر ہے تو اسے عدت گزارنی پڑے گی۔
2
اگرکسی عورت سے یہ جانتے ہوئے کہ اس کی بیوی نہیں زنا کرے تو اگر وہ عورت نہ جانتی ہو کہ یہ شخص میرا شوہر نہیں تو احتیاط واجب یہ ہے کہ وہ عورت عدت گزارے۔
3
اگر کوئی کسی عورت کو دھوکا دے کہ وہ اپنے شوہر سے طلاق لے کر اس کی بیوی ہوجائے تو طلاق اور عقد تو اس عورت کا صحیح ہے البتہ ان دونوں نے گناہ عظیم کیا ہے۔
4
جب عورت ضمن عقد شوہر سے یہ شرط کرے کہ اگر شوہر سفر پر گیا یا مثلاً چھ مہینے اس نے اس کو خرچ نہ دیا تو اسے طلاق کا اختیار ہوگا تو یہ شرط باطل ہے البتہ اگر شرط کرے کہ اگر مرد سفر پر گیا یا مثلاً چھ مہینے اسے خرچہ نہ دیا تو وہ شوہر کی طرف سے اپنے آپ کو طلاق دینے میں وکیل ہوگی تو اگر شوہر کے سفر کرنے کے بعد یا چھ ماہ خرچ نہ دینے کے بعد وہ اپنے آپ کو طلاق دیدے تو صحیح ہے۔
5
جس عورت کا شوہر گم ہوجائے اگر وہ دوسرا کرنا چاہے تو مجتہد عادل کے پاس جائے اور اس کے حکم کے مطابق عمل کرے۔
6
اگر مصلحت ہو تو دیوانے کا باپ دادا اس کی بیوی کو طلاق دے سکتے ہیں۔
7
اگر باپ یا دادا اپنے بچے کا کسی عورت سے متعہ کردیں تو اگرچہ بچے کے بلوغ کا کچھ زمانہ متعہ کی مدت کا جزء ہو مثلاً چودہ سال کے لڑکے کا کسی عورت سے دو سال کے لئے متعہ کردیں تو اگر بچہ کے لئے اس میں کوئی مصلحت ہو تو وہ اس عورت کو مدت متعہ بخش سکتے ہیں البتہ نکاح دائمی میں نابالغ بچے کی بیوی کو باپ اور دادا طلاق نہیں دے سکتے ۔
8
اگر ان علامات کی بناء پر جو کہ شریعت نے معین کی ہیں کوئی شخص دو افراد کو عادل سمجھتا ہو اور ان کے سامنے اپنی بیوی کو طلاق دیدے تو دوسرا جو شخص انہیں عادل نہیں سمجھتا اس کے لئے احتیاط واجب یہ ہے کہ وہ اس عورت سے اپنا یا کسی دوسرے کا عقد نہ کرے۔
9
اگر کوئی شخص بغیر اس کے کہ اس کی بیوی کو معلوم ہو اسے طلاق دیدے اور اسے بیوی ہونے کے زمانہ کی طرح خرچ بھی دیتا رہے اور مثلاً ایک سال کے بعد کہے کہ میں نے ایک سال پہلے تجھے طلاق دیدی تھی اور شرعی طور پر ثابت کردے تو وہ چیزیں جو اس زمانہ میں اس کے لئے مہیا کی تھیں لیکن وہ انہیں صرف نہیں کرسکی تھی واپس لے سکتا ہے البتہ وہ چیزیں کہ جو وہ صرف کرچکی ہے ان کا مطالبہ نہیں کرسکتا۔