سرچ
    سرچ کا طریقہ
    مرجع کا نام

احكام تقليد

احكام طہارت

احكام نماز

احكام نماز

روزے کے احکام

روزے کے احکام

احكام زکوٰۃ

احکام حج

خريد و فروخت کے احکام

احکام شرکت

احکام صلح

اجارہ (کرايہ ) کے احکام

احکام جعالہ

احکام مزارعہ

مساقات (آبياري ) کے احکام

احکام وکالت

قرض کے احکام

رہن کے احکام

ضامن بننے کے احکام

کفالت کے احکام

وديعت (امانت) کے احکام

عاريتاً دينے کے احکام

نکاح (شادي بياہ) کے احکام

طلاق کے احکام

غصب کے احکام

غصب کے احکام

جو مال انسان پالے اس کے احکام

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

کھانے پينے کي چيزوں کے احکام

نذر اور عہد کے احکام

قسم کھانے کے احکام

وقف کے احکام

وصيت کے احکام

ميراث کے احکام

احکام امر بالمعروف اور نہي عن...

دفاع کے مسائل و احکام

خاتمہ کے احکام

بعض مسائل جو اس زمانے ميں...

امام خميني کي خدمت ميں چند...

وہ اشخاص جو اپنے مال ميں خود...

حوالہ (ڈرافٹ) دينے کے احکام

اگر کوئی بچہ اس گمان سے کہ بلوغ کی مدت پندرہ سال شمسی ہے ماہ رمضان میں روزہ نہ رکھے اور بعد میں معلوم ہوجائے کہ ماہ رمضان سے پہلے ہی پندرہ سال قمری پورے ہوچکے تھے تو کیا اس پر روزہ کا کفارہ بھی لازم ہے؟
کفارہ لازم نہیں لیکن قضا بجالانا چاہیے۔
بالغ بچے یا وہ جوان جن کے لئے زیادہ کمزوری اور ضعف کی وجہ سے روزہ رکھنا سخت ہے وہ کیا کریں؟
روزہ کی وجہ سے پیدا ہونے والی کمزوری سے روزہ کو ترک کرنا جائز نہیں ہے ، ہاں اگر حرج لازم آئے تو ضرورت کو رفع کرنے پر اکتفا کیا جائے اور قضا کریں۔
جو شخص ماہ رمضان میں اپنے وطن سے دن کو سفر کرتا ہے اور اسی روز آفتاب سے پہلے واپس پلٹ آتا ہے اور کوئی ایسا کام بھی نہیں کرتا جو مبطل روزہ ہو آیا اس کا حکم اس شخص کے حکم کی طرح ہے جو مسافر تھا اور ظہر سے پہلے واپس وطن آجاتا ہے یا اس کے لئے کوئی اور حکم ہے؟
اگر وطن لوٹنے تک روزہ باطل کرنے کا کوئی کام انجام نہیں دیا اور روزہ کی نیت کے ساتھ امساک کیا تو روزہ صحیح ہے۔
جب کوئی اپنا روزہ جان بوجھ کر باطل کردے۔ اب اگر وہ دن میں غسل ارتماسی کرے تو اس کا غسل صحیح ہے یا نہیں؟
غسل ارتماسی کا صحیح ہونا مشکل ہے اور احوط یہ ہے کہ غسل نہ کرے۔
جو افراد افیون کے عادی ہیں اور اس کو ترک بھی نہیں کرسکتے اور ایسی صورت میں روزہ نہ بصورت ادا اور نہ ہی قضا رکھ سکتے ہیں کیا اس قسم کے افراد مریض کے حکم میں ہیں اور کیا ہر روزہ کے بدلے ایک مد کفارہ اداکریں یا ان کے لئے کوئی اور حکم ہے؟
ان کے لئے روزہ رکھنا واجب ہے اور سخت مجبوری کے عالم میں حالت روزہ میں دفع ضرورت کے مطابق افیون کا استعمال کرنا جائز ہے۔