سرچ
    سرچ کا طریقہ
    مرجع کا نام

احكام تقليد

احكام طہارت

احكام نماز

احكام نماز

روزے کے احکام

روزے کے احکام

احكام زکوٰۃ

احکام حج

خريد و فروخت کے احکام

احکام شرکت

احکام صلح

اجارہ (کرايہ ) کے احکام

احکام جعالہ

احکام مزارعہ

مساقات (آبياري ) کے احکام

احکام وکالت

قرض کے احکام

رہن کے احکام

ضامن بننے کے احکام

کفالت کے احکام

وديعت (امانت) کے احکام

عاريتاً دينے کے احکام

نکاح (شادي بياہ) کے احکام

طلاق کے احکام

غصب کے احکام

غصب کے احکام

جو مال انسان پالے اس کے احکام

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

کھانے پينے کي چيزوں کے احکام

نذر اور عہد کے احکام

قسم کھانے کے احکام

وقف کے احکام

وصيت کے احکام

ميراث کے احکام

احکام امر بالمعروف اور نہي عن...

دفاع کے مسائل و احکام

خاتمہ کے احکام

بعض مسائل جو اس زمانے ميں...

امام خميني کي خدمت ميں چند...

وہ اشخاص جو اپنے مال ميں خود...

حوالہ (ڈرافٹ) دينے کے احکام

1
طلاق بائن یہ ہے کہ طلا ق کے بعد مرد یہ حق نہیں رکھتا کہ اپنی بیوی کی طرف رجوع کرے یعنی بغیر عقد کے اسے اپنی بیوی بنالے اور اس کی پانچ قسمیں ہیں:
١۔ اس عورت کی طلاق کہ جس کی عمر کے نو سال پورے نہ ہوں۔
٢۔ اس عورت کی طلاق جو یائسہ ہوگئی ہو یعنی اگر سیدانی ہے تو ساٹھ سال سے زیادہ اور اگر غیر سیدہ ہو تو پچاس سال سے زیادہ اس کی عمر ہوگئی ہو۔
٣۔ اس عورت کی طلاق کہ جس کے شوہر نے عقد کے بعد اس سے ہمبستری نہ کی ہو۔
٤۔ اس عورت کی تیسری طلاق کے جسے تین دفعہ طلاق دی گئی ہو۔
٥۔ طلاق خلع اور مبارات اور ان کے احکام بعد میں بیان کئے جائیں گے اور ان کے علاوہ طلاق رجعی ہے کہ جس میں طلاق کے بعد جب تک عورت عدت میں ہے مرد اس کی طرف رجوع کرسکتا ہے۔
2
جو شخص اپنی بیوی کو رجعی طلاق دے تو اس کے لئے حرام ہے کہ وہ اسے گھر سے نکال دے کہ طلاق کے وقت جس گھر میں وہ موجود تھی البتہ ایسے موارد ہیں جو مفصل کتب میں بیان کئے گئے ہیں کہ جہاں اسے نکالنا کوئی اشکال نہیں رکھتا اور یہ بھی حرام ہے کہ عورت ضروری کاموں کے علاوہ اس گھر سے خود باہر نکلے۔