• صارفین کی تعداد :
  • 2426
  • 1/10/2011
  • تاريخ :

منہ زوري کے نتائج

مرگ بر آمریکہ

البتہ یہ بات قابل توجہ ہے کہ ہر مدہوش اور طاقت کے گھمنڈ ميں مست انسان یا گروہ ،اس نشے کي وجہ سے بڑي بڑ ي غلطیوں کے مرتکب ہوتے ہيں۔ ان کا یہ گھمنڈ اور مدہوشي کا خمار انھیں اس بات کا احساس تک نہيں ہونے دیتا کہ وہ کتني بڑي مشکلات اور درد سر اپنے لئے کھڑے کر رہے ہيں اور انکا یہ عمل انہي کي بنیادوں کو کھوکھلا کرتا ہے بس امریکہ بھي اپني اسي مدہوشي کے سبب مستقبل قریب ميں(کہ وہ وقت زيا دہ دور نہيں کہ جب وہ) گھٹنے ٹیک دے گا ۔ آج وہ جس انداز سے لاوڈ اسپیکر وں اور پروپيگینڈا مشینري کے ذریعے یہ اظہار کرتا ہے کہ امریکہ مغلوب نہ ہونے والي طاقت ہے یا اسکي قدرت کے مقابلہ ميں ہر شے سرنگوں ہو گي ، نہيں ،ایسا بالکل نہيں ہے !یہ بڑي قوت آج طاقت کے گھمنڈ ميں اتني مدہوش ہو چکي ہے کہ اپني بڑي بڑي غلطیوں کو قبول کرنے کیلئے تیار نہيں بلکہ ان کي طرف دیکھنا اور ان کے بارے ميں سوچنا بھي گوارا نہيں کرتي ۔ امریکہ کي انہي غلطيوں نے آج اس کي بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا ہے اور اسے تبا ہي کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے ۔

ولي امر مسلمین حضرت آیت اللہ سید علي خامنہ اي  کے خطابات سے اقتباس


متعلقہ تحریریں :

تہذیب و ثقافت  سے کیا مراد ہے ؟

تہذیب و ثقافت ( دوسرا حصہ )

بابری مسجد کی شہادت کی یاد سنہ  2010 ء

صیہونیزم اور ٹروریزم کی تشکیل کی وجوہات کی نتیجہ گیری

صیہونیستی ٹروریسٹ گروہوں کی تشکیل (حصّہ پنجم)

صیہونیستی ٹروریسٹ گروہوں کی تشکیل (حصّہ چهارم)

آزادی ٴ ہند کا سہرا

آئیے! 63 برس کے سود و زیاں کا حساب لگائیں

پاکستان کے ساتھ عہد کریں

پاکستان قدرت کا ایک انمول عطیہ