• صارفین کی تعداد :
  • 1309
  • 1/10/2011
  • تاريخ :

حالی کے نظم فکری کا جائزہ

الطاف حسین حالی

حالی کا تاریخی مطالعہ

”مسدس حالی“ ایک ایسی نظم ہے جس میں مسلمانوں کے ماضی کے تاریخی واقعات کی جھلکیوں کا عکس ملتا ہے۔ اس نظم میں مولانا حالی نے نہ صرف قوم کی سابقہ عظمت اور شان و شوکت پربحث کرتے ہوئے موجودہ دور میں ان کی غیرت کو للکار ہے۔ بلکہ اس کو تاریخی واقعات کے ساتھ بیان کرکے ان کی عہد بہ عہد ترقی تنزل کے اسباب اور وجوہات کو بھی بیان کیا ہے۔ جس سے مولانا حالی کے تاریخ اسلام کے گہرے مطالعے اور آگاہی کا پتہ چلتا ہے۔ انہوں نے عہد بہ عہد تاریخی واقعات کو نمونے کے طور پر نظم کا روپ دے کر مسلمان قوم کو بیدار کرنے کی کوشش کی ہے کہ جس کی مثال نہیں ملتی ۔ مثال کے طور پر شروع کے اشعار میں عرب کی حالت کا نقشہ کھینچا گیا ہے۔ وہ ایسا سچا ہے کہ جب سے قلم نے اس منظر کو قلمبند کیا اس وقت سے آج تک وہ اس عہد کے ہر نقشہ کھینچنے والے کے لئے نمونے کا کام دیتا ہے۔

عرب جس کا چرچا ہے یہ کچھ وہ کیا تھا جہاں سے الگ ایک جزیرہ نما تھا زمانے سے پیوند ا س کا جد اتھا نہ کشورستاں تھا نہ کشور کشا تھا تمدن کا اس پر پڑا نہ تھا سایہ ترقی کا تھا وہاں قدم تک نہ آیا

اس طرح ایک اور شعر ملاحظہ ہو جس سے اس وقت کی مذہبی رسومات اور لوگوں کی ایماں و یقین پر بخوبی روشنی پڑتی ہے۔

قبیلے قبیلے کا بت اک جدا تھا

کسی کا ہبل تھا کسی کا صفا تھا


متعلقہ تحریریں:

غالب ایک نئی آواز

بانی پاکستان کا یوم پیدائش

اقبال کے کلام میں کربلا

اقبال کے کلام میں کربلا (حصّہ دوّم)

سیّد الشّہداء

اردو میں ناول کے خد و خال

احمد ندیم قاسمی کا 94واں یوم پیدائش

مفکر پاکستان اور فلسفی شاعرعلامہ ڈاکٹر محمد اقبال کا یوم پیدائش

سُرخ ٹوپی (حصّہ ششم)

سُرخ ٹوپی (حصّہ پنجم)