• صارفین کی تعداد :
  • 1277
  • 11/27/2010
  • تاريخ :

احمد ندیم قاسمی کا 94واں یوم پیدائش

احمد ندیم قاسمی
ملک کے مشہور و معروف افسانہ نگار،کالم نویس اور شاعر احمد ندیم قاسمی کا چورانوے واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔ یوں تو احمد ندیم قاسمی مختلف اصناف ادب کی تحقیق اور تخلیق میں مصروف رہے جن میں نظم، غزل، افسانہ، کالم نویسی، بچو ں کی کتب، تراجم، تنقید اور ڈرامے وغیرہ شامل ہیں ۔

 لیکن افسانہ نگاری میں انہیں کمال حاصل تھا۔ نثری ادب میں افسانہ وہ صنف ہے جس میں ندیم کا قلم جولانیِ طبع کے امکانات روشن کرتا ہے۔انہوں افسانوں کے کئی مجموعے تخلیق کیے آئیے جن میں سناٹا، آس پاس، درودیوار ، چوپال، گھر سے گھر تک، جبکہ اپنی شاعری کی رم جھم سے انہوں نے دشت وفا میں وہ شعلہ گل کھلائے جس کی نظیر نہیں ملتی۔زندگی بھر اپنے قلم سے حرکت پیدا کرنے والے احمد ندیم قاسمی دس جولائی دوہزار چھ کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ آج ان کے چاہنے والے ان کا چورانوے واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔

 

ڈیلی آگ ڈاٹ کام


متعلقہ تحریریں:

ڈاکٹر محمد باقر

مولوی اسما عیل میرٹھی

جوش ملیح آبادی کی یاد میں

اردو کا منفرد شاعر یاس یگانہ چنگیزی

سید عابد علی عابد

فراق گورکھپوری کے نواسے بھی شاعری کرتے ہیں

حکیم الامت علامہ اقبال (رح) مرد عمل تھے

ڈپٹی نذیر احمد

پطرس بخاری بحیثیت مزاح نگار

اردو کے مشہور ڈرامہ نگار اور شاعر آغا محمد شاہ کا انتقال