• صارفین کی تعداد :
  • 1827
  • 4/25/2010
  • تاريخ :

ڈاکٹر محمد باقر

ڈاکٹر محمد باقر

ڈاکٹر محمد باقر فارسی زبان کے ایک مایہ ناز استاد 1290 ہجری شمسی میں  پاکستان کے شہر فیصل آباد میں پیدا ہوۓ اور اسی شہر  کے  تعلیمی اداروں میں انہوں نے  اپنی ابتدائی  تعلیم  مکمل کی ۔   انہوں نے ادبیات فارسی میں  ایم اے  کرنے کے لیۓ  " یونیورسٹی آف پنجاب " میں داخلہ کیا ۔ اس کے بعد وہ انگلستان چلے گۓ جہاں انہوں نے لندن کی ایک یونیورسٹی سے  فارسی ادب میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ۔ پاکستان میں  ڈاکٹر محمد باقر کا شمار فارسی کے اعلی ترین اساتذہ میں ہوتا تھا اور انہیں فارسی زبان سے بے حد لگاؤ تھا ۔ ان کی فارسی زبان کے لیۓ خدمات کے صلے میں حکومت ایران نے انہیں 1338 ہجری شمسی میں " نشان سپاس " سے نوازا ۔ ایران میں  اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد وہ ایک بار پھر حضرت امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضر ہوۓ ۔ استاد محمد باقر اردو، پنجابی، عربی، ھندی اور انگریزی زبانوں پر عبور رکھتے تھے اور انہوں نے اپنی زندگی کا آدھے سے زیادہ حصّہ فارسی زبان کی تعلیم دیتے ہوۓ گزارا ۔ آپ 120 مقالوں اور 56 کتب کے مصنف ہیں جن میں  "تاریخ ساسانیان " "زبان فارسی امروز" اور پانچ جلدوں پر مشتمل  "مخزن الغرائب " بھی شامل ہیں ۔ یہ عظیم استاد ایران کے  مشہور و معروف شعراء، ادباء اور مصنفین مثلا ملک الشعرا بہار، ڈاکٹر محمد معین اور استاد سعید نفیسی سے دوستانہ اور قریبی تعلقات رکھتے تھے  اور یہی وجہ تھی کہ انہوں نے متعدد بار ایران کا سفر کیا ۔ یہ عظیم استاد آخرکار پانچ اردیبہشت 1372 ہجری شمسی میں 82 سال کی عمر میں اس جہان سے رخصت ہو گۓ ۔( انا للہ و انا علیہ راجعون)

 

شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

جون ایلیا

بابائے اردو مولوی عبدالحق