• صارفین کی تعداد :
  • 1656
  • 10/20/2008
  • تاريخ :

Dilemma

نا قابل حل مشکلیں

تم میری کون ہو ، تم سے ہے تعلق کیسا
تم کسی دھند میں لپٹی ہوئی تنہائی ہو

 

میری شہرت ہو ، دعا ہو ، ،مری رسوائی ہو

بات کرتی ہو ، کبھی چپ میں بکھرجاتی ہو

 

کیوں میری روح کے گوشوں پر ستم ڈھاتی ہو

تم میری کون ہو ، تم سے ہے تعلق کیسا

 

گنگناتی ہو تو یہ محسوس ہوتا ہے مجھے

جیسے دریاؤں کے ساحل سے صدا آتی ہے

 

پاس آتا ہوں تو خوابوں میں اُتر جاتی ہو

دورجاتا ہوں تو دامن سے لپٹ جاتی ہو

 

تم مرے پاس ہو نا دور ہو میرے دل سے

تم مری کون ہو تم سے ہے تعلق کیسا ؟

 

شاعر کا نام : وصی شاہ

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

 باندھ لیں ہاتھ سینے پہ سجالیں تم کو

 ترے فراق کے لمحے شمار کرتے ہوئے

اس کی آنکھوں میں محبت کا ستارہ ہوگا

 TOO late

اپنے احساس سے چھو کر مجھے صندل کردو

 آج یوں موسم نے دی جشن محبت کی خبر