آج یوں موسم نے دی جشن محبت کی خبر
آج یوں موسم نے دی جشن محبت کی خبر |
پھوٹ کر رونے لگے ہیں ، میں محبت اور تم |
ہم نے جونہی کر لیا محسوس منزل ہے قریب |
راستے کھونے لگے ہیں میں ، محبت اور تم |
چاند کی کرنوں نے ہم کو اس طرح بوسہ دیا |
دیوتا ہونے لگے ہیں میں ، محبت اور تم |
آج پھر محرومیوں کی داستانیں اوڑھ کر |
خاک میں سونے لگے ہیں میں ،محبت اور تم |
کھو گئے انداز بھی ، آواز بھی، الفاظ بھی |
خامشی ڈھونے لگے ہیں میں ، محبت اور تم |
شاعر کا نام : وصی شاہ
پیشکش : شعبہ تحریر و پیشکش تبیان
متعلقہ تحریریں:
لوح قلم