• صارفین کی تعداد :
  • 643
  • 12/15/2013
  • تاريخ :

بحرين، آل خليفہ کے خلاف جاري مظاہرے

بحرین، آل خلیفہ کے خلاف جاری مظاہرے

بحرين ميں سيکيورٹي فورسيز کي جانب سے مظاہرين کے خلاف جارحانہ کاروائيوں اور بربريت کے باوجود اس ملک کے عوام کا آل خليفہ کے خلاف احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاري ہے جبکہ دارالحکومت منامہ کے اطراف ميں کئے جانے والے مظاہرے کے کئي شرکاء کو سيکيورٹي فورسيز نے گرفتار کرکے انھيں نامعلوم جگہ منتقل کرديا- العالم کے مطابق بحرين کے مظاہرين نے اپنے ملک کي آل خليفہ ڈکٹيٹر حکومت کي مذمت کرتے ہوئے اعلان کيا ہے کہ آل خليفہ حکومت اپني سيکيورٹي فورسيز کي جارحانہ کاروائيوں اور گرفتاريوں کے عمل سے اپنے خلاف اٹھنے والي تحريک ہرگز دبا نہيں سکے گي اور بحرين ميں اصلاحات کے نفاذ اور اسي طرح منتخب عوامي جمہوري حکومت کے قيام تک مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاري رہے گا-العالم کے مطابق بحريني عوام کي انقلابي تحريک اپنے اسي آب و تاب کے ساتھ جاري ہے اور بحريني عوام، آل خليفہ حکومت کے خلاف اپنے پرامن مظاہروں کا سلسلہ جاري رکھے ہوئے ہيں-قابل ذکر ہے کہ بحرين ميں شيعہ مسلمان اکثريت ميں ہيں-

 

بشکریہ آئی آر آئی بی


متعلقہ تحریریں:

 آل خليفہ کے خلاف بحريني عوام کي شديد  نفرت

بحرين ميں انساني حقوق کي خلاف ورزي

بحرين کي عوام کو بالآخر کاميابي ہو گي