• صارفین کی تعداد :
  • 799
  • 12/6/2013
  • تاريخ :

 آل خليفہ کے خلاف بحريني عوام کي شديد  نفرت

 آل خلیفہ کے خلاف بحرینی عوام کی شدید  نفرت

بحرين ميں انساني حقوق کي خلاف ورزياں ہو رہي ہيں اس پر عالمي اداروں اور او آئي سي کي خاموشي معني خيز ہے-امريکہ اور يورپي ممالک بحرين سے تيل حاصل کرنے کي وجہ سے آل خليفہ حکومت کي جانب سے عوام پر ظلم و ستم پرخاموش ہيں  اوراسي وجہ سے بحرين ميں عوام کو ان کے حق سے محروم رکھا جا رہا ہے-

 آل خليفہ کي شاہي حکومت ايسي حالت ميں مظاہرين کے خلاف اپنا تشدد جاري رکھے ہوئے ہے کہ جب بحريني عوام نے کل نماز جمعہ کے بعد پرامن مظاہرے کر کے اپنے ان جائز حقوق کا مطالبہ کيا جن کو آل خليفہ کي شاہي حکومت مسلسل نظر انداز کر رہي ہے- بحرين کے دارالحکومت منامہ اور دوسرے شہروں ميں مظاہرے کرنے والوں نے آل خليفہ کي شاہي حکومت کے خلاف نعرے لگانے کے ساتھ ساتھ سياسي قيديوں کي آزادي اور عوام پر سيکورٹي فورسز کے تشدد کے خاتمے کا بھي مطالبہ کيا- آل خليفہ کے کارندوں کو منامہ کے حساس مقامات پر تعينات کردياگيا تھا- انھوں نے مظاہروں کا سلسلہ روکنے کے لۓ مظاہرين کو اپني گوليوں اور آنسو گيس کے شيلوں کے نشانہ بنايا- جس کے نتيجے ميں متعدد مظاہرين زخمي ہوگۓ - سيکورٹي فورسز نے دسيوں افراد کو گرفتار کر ليا-

ہيومن رائٹس واچ کے محقق بلامرزاک نے کہا ہےکہ جب تک انساني حقوق اور جمہوريت کے حامي ممالک مظاہرين پر تشدد ختم کرنےکے سلسلے ميں آل خليفہ کي شاہي حکومت پر دباۆ نہيں ڈاليں گے اس وقت تک يہ حکومت عوامي تحريک کو کچلنے کے لۓ اپنے مظالم جاري رکھے گي-

بلا مرزاک نے مزيد کہا کہ بحريني حکومت اور اس کي سيکورٹي فورسز مظاہرين کے خلاف تشويشناک حد تک آنسو گيس کا استعمال کرتي ہيں- بلا مرزاک نے مخالفين کے ساتھ  قومي مذاکرات پر مبني بحريني حکومت کے دعوے کو سفيد جھوٹ سے تعبير کيا  اور کہا کہ يہ دعوے ايسي حالت ميں کۓ جارہے ہيں کہ جب بحرين کي جيلوں ميں ہزاروں سياسي قيديوں کو ابتر صورتحال کا سامنا ہے-

بحرين ميں انساني حقوق کے سرگرم کارکن احمد الودائي نے بھي يورپ اور خطے کے بعض ممالک کي جانب سے آل خليفہ کي حمايت کو عوام پر اس حکومت کے مظالم جاري رہنے کا سبب قرار ديا- احمد الودائي نے پريس ٹي وي کے ساتھ گفتگو کے دوران بحريني عوام پر آل خليفہ کے کارندوں کے تشدد کو پاگل پن سے تعبير کيا اور کہا کہ جب تک سعودي عرب ، امريکہ اور برطانيہ بحرين کے حکام کي حمايت کرتے رہيں گے اس وقت تک آل خليفہ کي حکومت اپنے تشد آميز اقدامات کا سلسلہ جاري رکھے گي-

الودائي نے بحريني حکام کے اس رويۓ کي روک تھام کا واحد ذريعہ بحريني عوام کي جانب سے آل خليفہ کي حکومت پر دباۆ ڈالے جانے کو قرار ديا اور کہا کہ بحريني عوام پر تشدد اس قدر بڑھ چکا ہے کہ آل خليفہ کے فوجي لوگوں کے گھروں پر حملے کر کے گھر کے افراد کو گرفتار کرنے  کے بعد ايذا رساني کے لۓ پوليس کے مراکز ميں منتقل کرديتے ہيں-

احمد الودائي نے مزيد کہا کہ آل خليفہ کے يہ غير انساني اقدامات ايسي حالت ميں جاري ہيں کہ جب عالمي ذرائع ابلاغ اور بعض يورپي حکومتوں نے ان اقدامات کے سلسلے ميں مکمل خاموشي اختيار کر رکھي ہے اورآل خليفہ کي شاہي حکومت کسي طرح کے عالمي دباۆ کے بغير عوام کي سرکوبي جاري رکھے ہوئے ہے- 

 

بشکريہ ابنا ڈاٹ آئي آر


متعلقہ تحریریں:

بحرين ميں انساني حقوق کي خلاف ورزي

ميانمار ميں انسانيت سوز مظالم