• صارفین کی تعداد :
  • 718
  • 12/3/2013
  • تاريخ :

بحرين کي عوام کو بالآخر کاميابي ہو گي

بحرین کی عوام کو بالآخر کامیابی ہو گی

بحرين ميں عوام کو  طاقت کے زور پر قابو کيا جا رہا ہے اور انہيں آزادي اظہار کي ہرگز اجازت نہيں دي جا رہي ہے - ہر روز ہونے والے مظاہرے اس بات کي دليل ہيں کہ بحرين کے عوام   اپنے ملک کي ظالم حکومت سے کس قدر تنگ ہيں -  بحرين ميں اٹھنے والي انقلابي لہر کو دبانے کے ليۓ ہر طرح کے ہتھکنڈے استعمال کيے جا رہے ہيں اور  انقلابي رہنماۆں کے ساتھ عام لوگوں کو بھي بغير کسي وجہ سے گرفتار کيا جاتا ہے -

 بحرين کي اسلامي تنظيم الوفاق کے سيکريٹري جنرل شيخ علي سلمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے نبيل رجب کي گرفتاري کو ظلم قرار ديا ہے اور ان  کي گرفتاري کے ليے جاري کئے گئے احکامات کو بين الاقوامي قوانين کي خلاف ورزي گردانا ہے-

انہوں نے کہا ہے کہ لوگوں نے اپنے حق آزادي بيان کا استعمال کرتے ہوئے پر امن مظاہرے کئے ہيں ليکن انہيں گرفتار کيا جا رہا ہے-

الوفاق کے سيکريٹري جنرل نے مزيد کہا ہے کہ جب ملت بحرين اپنے حقوق کي بازيابي کے ليے ميدان ميں نکل آئے تو کوئي انہيں روک نہيں سکے گا ياد رہے کہ ملت بحرين آخر کار کامياب ہو کر رہے گي-

انساني حقوق تنظيم نے ايک بيان ميں کہا ہے کہ انساني حقوق کي تنظيموں نے آل خليفہ کے اٹارني جنرل کے خلاف ثبوت جمع کئے ہيں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ آل خليفہ کے اٹارني جنرل انقلابيوں کے ساتھ بدسلوکي اور انہيں جسماني ايذائيں پہنچانے ميں ملوث ہيں- اس بيان ميں کہا گيا ہے کہ انساني حقوق کي پامالي ميں ملوث افراد کو عدالتي کونسل ميں شامل کرنے کے بادشاہ کے فيصلے سے معلوم ہوتا ہے کہ بحرين ميں غير منصفانہ اور سياسي محرکات پر چلاے جانے والے مقدموں ميں اضافہ ہونے والا ہے-

14 فروري نامي اتحاد نے ايک بيان ميں کہا ہے کہ آل خليفہ کي حکومت کي سرنگوني يقيني ہے اور احتجاجي مظاہروں سے آل خليفہ کے فاسد حکام کي سازشيں ناکام  ہوجائيں گي- اس تنظيم نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ آل خليفہ سعودي عرب کي پاليسيوں پر عمل کررہي ہے اور ملت بحرين کو کچل کر اس کے انقلاب کو ناکام بنانا چاہتي ہے- اس اتحاد نے عالمي برادري سے اپيل کي کہ ملت بحرين کے انقلاب کي حمايت کرے- گذشتہ روز بھي ملت بحرين نے منامہ سميت مختلف شہروں ميں احتجاجي مظاہرے کئےتھے جن پر آل خليفہ کے کارندوں حملے کرکے متعدد افراد کو زخمي کرديا تھا-مظاہرين نے ايک نہتي اور سن رسيدہ خاتوں پر آل خليفہ کے کارندوں کے تشدد کي تھي مذمت کي- واضح رہے ملت بحرين اپنے پامال شدہ حقوق اور آل خليفہ کي جاہلانہ امتيازي پاليسيوں کے خلاف احتجاج کررہي ہے-

 

بشکريہ ابنا ڈاٹ آئي آر


متعلقہ تحریریں:

بھکر پاکستان، سازش اور حالات

بحرين ميں انساني حقوق کي خلاف ورزي