• صارفین کی تعداد :
  • 983
  • 8/28/2013
  • تاريخ :

بھکر پاکستان، سازش اور حالات

بھکر پاکستان، سازش اور حالات

پاکستان کے شہر  بھکر ميں ايک سوچي سمجھي سازش کے تحت کرائے جانے والے فرقہ وارانہ فسادات و  کشيدگي کے پانچ روز بعد حالات اب آہستہ آہستہ معمول پر آ رہے ہيں- کوٹلہ جام، پنج گرائيں اور دريا خان سميت ضلع بھر ميں بند تمام تعليمي ادارے آج سے کھل گئے ہيں-

ضلع بھکر کے علاقوں کوٹلہ جام، دريا خان اور پنج گرائيں ميں حالات 5روز بعد اب معمول پر آتے جارہے ہيں- بعض ذرائع کے مطابق امن و امان بر قرار رکھنے کے لئے ضلع بھر ميں دفعہ 144برقرار رکھي گئي ہے اس دوران احتجاجي ريلياں نکالنے اور مظاہرے پر پابندي عائد ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا گشت بھي جاري ہے- پانچ روز ميں تفتيش کے دوران  47 افراد کو تين ماہ کيلئے ميانوالي اور سرگودھا کي جيلوں ميں نظر بند کرديا گيا ہے جبکہ 20  افراد سے پوليس تفتيش کر رہي ہے-

قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے شہر  بھکر ميں ايک سوچي سمجھي سازش کے تحت کرائے جانے والے فرقہ وارانہ فسادات و  کشيدگي کے دوران کئي افراد جاںبحق و زخمي ہوگئے تھے-

 

 

متعلقہ تحریریں:

شام، ريڈ لائين عبور کرنے پر امريکہ کو سخت وارننگ

کشمير کي لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا جاري تبادلہ