• صارفین کی تعداد :
  • 589
  • 10/10/2013
  • تاريخ :

مصر: قاہرہ يونيورسٹي کے آس پاس سيکيورٹي سخت

مصر: قاہرہ یونیورسٹی کے آس پاس سیکیورٹی سخت

مصر ميں حکومت اور فوج کي حمايت اور مخالفت ميں ہونے والے مظاہروں کے پيش نظر قاہرہ يونيورسٹي کے اردگرد سيکيورٹي ميں شديد اضافہ کر ديا گيا ہے- المصريون ويب سائيٹ کے مطابق قاہرہ يونيورسٹي کے ارد گرد کسي بھي قسم کي جھڑپ اور ہنگامے سے بچنے کے لئے سيکيورٹي کے سخت انتظامات کئے گئے ہيں- اس رپورٹ کے مطابق يونيورسٹي کے طالبعلموں کي جانب سے ہونے والے مظاہروں کے پيش نظر سيکيورٹي نافذ کرنے والے اداروں نے طالبعلموں کي ہر قسم کي سرگرميوں پر نظر رکھي ہوئي ہے اور مصر کے وزير داخلہ محمد ابراہيم نے ملک کے تعليمي اداروں ميں جاري تشدد آميز مظاہروں کے بارے ميں کہا ہے کہ اگر صورتحال اسي طرح رہي تو ملک بھر ميں تعليمي سرگرمياں معطل کر دي جائيں گي- انہوں نے کہا کہ مظاہروں کے بارے ميں قانون کابينہ ميں پيش کيا جا چکا ہے اور بہت جلد اس قانون کو منظور کر کے اس پر عمل در آمد شروع کر ديا جائے گا تا کہ سڑکوں پر جاري فتنہ و فساد کا خاتمہ کيا جا سکے-

 

 

متعلقہ تحریریں:

آل سعود: تخت و تاج کے لئے رسہ کشي جاري

حزب اللہ ملک کا ايک اہم ستون

طالبان کي صورت ميں دہشتگرد

صدر مملکت روحاني، ايران ايٹمي ہتھيار تيار کرنے کے درپے نہيں