• صارفین کی تعداد :
  • 3446
  • 9/22/2013
  • تاريخ :

جاپان ميں صنعتي ترقي اورعورت

جاپان میں صنعتی ترقی اورعورت

عورت اور ترقي

عورت اور ترقي

عورت اور ترقي

جاپان کي معروف صنعتي فرموں کو مجبور کيا گيا کہ و ہ اپنے ايگزيکٹوز کو يورپ اور امريکہ کي سير پر جانے کي ترغيب ديں- اس طرح کے سينئر مينيجرزکے لئے ديگر سفري الاۆنس کے ساتھ ايک نوجوان دوشيزہ کو اپنے ساتھ رکھنے کے الاۆنس بھي منظو رکرائے گئے- امريکي ہوٹلوں نے جاپاني سياحوں کو رعايتي نرخ پر سہوليات اور شباب و کباب کي تعيشات مہيا کيں- امريکيوں نے ملازمتوں ميں مساوي حقوق کي شرط بھي جاپان سے منوائي- جاپان ميں عورتوں کو اب بھي نسبتاً غير پيداواري سمجھا جاتا ہے

1996ء ميں ہفت روزہ 'ٹائم' ميں ٹويوٹا کمپني کے چيئرمين کا انٹرويو راقم الحروف کي نگاہ سے گزرا تھا جس ميں امريکي صحافي نے ٹويوٹا ميں عورتوں کي تعداد نہايت کم ہونے کي وجہ دريافت کي تھي- اس کے جواب ميں ٹويوٹا کے چيئرمين کا جواب نہايت دلچسپ تھا، اس نے کہا تھا:

"We have already enough decoration flowers in our company"

 "ہمارے ہاں پہلے ہي سجاوٹي پھول کافي ہيں-"

1990ء کے بعد جاپاني معاشرے پر مغربي تہذيب اورFeminism کے اَثرات جس تناسب سے بڑھے ہيں، اسي رفتار سے ان کي صنعتي رفتار ميں کمي واقع ہوئي ہے اور آج جاپان جو ماضي قريب ميں بہت بڑاصنعتي ديو سمجھا جاتا تھا، ا س کے بارے ميں پيش گوئياں کي جا رہي ہيں کہ اس کي معيشت مستقبل قريب ميں شديد بحران کا شکار ہوجائے گي- اس کي بنکوں کي صنعت آج کل بحران سے گزر رہي ہے- اس کي کمپيوٹر کي صنعت جس نے امريکي صنعت کاروں کے ہوش اڑا ديئے تھے، آج کل سست رفتاري کا شکار ہے- جاپان کي مايہ ناز ثقافتي اَقدار کا جنازہ نکل رہا ہے- نوجوانوں ميں جنسي جرائم ميں اضافہ ہو گيا ہے- معاشرہ سخت کشمکش سے دوچار لگتا ہے- جاپان کي نوجوان نسل ميں محنت کي بجائے فيشن پرستي، آزاد روي اور آوارگي ميں اضافہ ہو رہا ہے-

کچھ عرصہ پہلے جاپان کے متعلق ايک تعجب انگيز خبر پڑھنے کو ملي تھي- وہ يہ کہ جاپاني حکومت اپني آمدني ميں اضافہ کرنے کے لئے ان عورتوں پر بھي ٹيکس لگانے کا قانون بنا رہي ہے جو اب تک گھروں ميں بيٹھي ہوئي ہيں اور ٹيکس سے مستثنيٰ ہيں-  IMF اور مغرب کے معاشي جادوگر پريشان حال جاپانيوں کو يہ پٹي پڑھا رہے ہيں کہ اگرتم اپني معيشت کو سنبھالا دينا چاہتے ہو تو اپني عورتوں کو گھروں سے باہر نکالو- بے حد تعجب ہے، جاپاني قيادت ان کے اس فريب کے جال ميں پھنسي ہوئي ہے!! ( جاري ہے )

 

متعلقہ تحریریں:

ايران ميں حجاب کے اثرات

مرد اور عورت کا مشترکہ زندگي