• صارفین کی تعداد :
  • 6696
  • 4/13/2013
  • تاريخ :

مسلمانوں پر اسلامي انقلاب کے اثرات کي سچائي

ایران کا پرچم

اسلامي انقلاب اور  اتحاد

ايران ميں عظيم اسلامي  انقلاب

اسلامي انقلاب  کے  اسلامي بيداري پر پڑنے والے  اثرات پر دلائل

ايران کے اسلامي انقلاب کے اثرات

اسلامي انقلاب کے اسلامي بيداري پر پڑنے والے اثرات کو ہم دو حصوں ميں تقسيم کر سکتے ہيں - 

پہلے حصے ميں صرف کلي طور پر مسلمانوں کو ہشيار کرنے ميں اسلامي انقلاب کے کردار اور اثرات  کي طرف اشارہ کيا جاۓ گا اور اس کے بعد آنے والے حصے ميں جہان اسلام پر انقلاب اسلامي ايران کے اثرات کے  دو اساسي نمونوں  پر روشني ڈالي جاۓ گي -

سياسي بيداري :

ايران کے مرد اور خواتين  اسلامي انقلاب کي کاميابي کے ليۓ بڑے بھرپور انداز ميں ميدان ميں نکلے اور انہوں نے انقلابي تحريک کو کاميابي سے ہمکنار کرکے دنيا کے ليۓ ايک نئي تاريخ رقم کرتے ہوۓ مثال قائم کر دي -  ايران کے باسيوں کا يہ قدم مغربي دنيا کو بےحد ناگوار گزرا اور انہوں نے جھوٹ کا سہارا لے کر ايران کے مرد اور خواتين کو گمراہ کرنے کي کوشش کي مگر ايران کے مرد اور خواتين نے مغرب کي سازشوں کو بےنقاب کرتے ہوۓ  اسلامي بيداري کي  تحريک کو جاري رکھا - اسلامي انقلاب کي برکت سے جب معاشرے کے مرد اور خواتين سياسي ميدان ميں فعال ہوۓ تو اس سے متاثر ہو کر  اور رہنمائي لے کر لبنان کي خواتين بھي اپنے کھوۓ ہوۓ وقار سے آگاہ ہو گئيں اور انہوں نے اس وقار کو  پھر سے حاصل کيا - ترکي کي خواتين نے بھي حجاب کو اپنانے کا مطالبہ کيا اور اس کے ساتھ ہي  اجتماعي سرگرميوں ميں بھي فعال رہنے کا ارادہ کيا يعني وہاں کي خواتين نہيں چاہتيں کہ حجاب کو اپنانے کے بعد وہ باقي معاشرے سے لاتعلق ہو جائيں - وہ معاشرتي سرگرميوں ميں فعال کردار ادا کرنے کي خواہاں ہيں  اور يہ درحقيقت وہي مثال ہے جس پر ايراني خواتين  عمل کرتي ہيں - ايک بنگالي خاتون کے مطابق مغربي معاشرہ عورت کے ليۓ جس برابري کي بات کرتا ہے مسلمان خواتين اس  سے زيادہ کي خواہاں ہيں اور وہ ايسے کہ مسلمان خواتين مذھبي اور اسلامي زندگي ميں رہ کر  معاشرے ميں ايک فعال کردار ادا کرنا چاہتي ہيں -  (8)

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان