• صارفین کی تعداد :
  • 3933
  • 11/11/2011
  • تاريخ :

مريخ تک سفر کا فرضي مشن مکمل

مریخ

تجربے ميں حصہ لينے والے افراد ميں سے تين روسي، دو يورپي اور ايک چيني شہري تھا  روسي سائنسدانوں نے دورِ جديد کے اس غير معمولي خلائي تجربے کو کامياب قرار ديا ہے جس ميں يہ معلوم کرنے کي کوشش کي گئي تھي اگر انسان کو مريخ کا سفر کرنا پڑے تو اس کي واپسي کس حال ميں ہوگي-

’دي مارس فائيو ہنڈرڈ آئسوليشن سٹڈي‘ نامي اس تجرباتي مہم کے دوران، چھ فرضي خلابازوں نے ايک آزمائشي رہائش گاہ ميں پانچ سو بيس دن گزارے-

اس رہائش گاہ کو مريخ کي طرف روانہ کيے گئے تخيلاتي خلائي جہاز کي طرح تيار کيا گيا اور اس کے مسافر، دنيا سے کٹ کر رہے-

اس رہائش گاہ ميں ايک بھي کھڑکي يا روشندان نہيں تھا اور بيروني دنيا سے ان لوگوں کے رابطے ميں خلاء سے بات چيت کے دوران ہونے والے وقت کے وقفے کو ذہن ميں رکھا گيا- عملے اور مشن کنٹرول کے درميان رابطے ميں بيس منٹ کا فرق تھا تاکہ خلا سے زمين تک سگنل پہنچنے کي مدت جيسا احساس برقرار رہے-

اس تجربے کے دوران تين افراد نے مريخ کي سطح پر اترنے کي بھي نقل کي جس کے ليے انہوں نے اصل خلائي لباس پہنا اور ايک بند ريتلے ميدان ميں چہل قدمي کي-

اس تجربے ميں حصہ لينے والے افراد ميں سے تين روسي، دو يورپي اور ايک چيني شہري تھا اور اس منصوبے کے ليے مالي مدد يورپي خلائي ادارے نے فراہم کي تھي-

سٹيل کي ٹيوبز پر مشتمل آزمائشي رہائش گاہ کا دروازہ جمعہ کو گرينچ کے معياري وقت کے دس بجے کھولا گيا-

تجربے کے دوران تين افراد نے مريخ کي سطح پر اترنے کي بھي نقل کي

باہر آنے کے بعد مشن کے روسي کمانڈر اليکسي سيتيو نے اعلان کيا کہ ’مشن کامياب رہا ہے- عملے کے تمام ارکان کي صحت ٹھيک ہے اور ہم مزيد تجربات کے ليے تيار ہيں‘- آزمائشي رہائشگاہ سے باہر آنے والے تمام افراد کو اب طبي معائنے کے ليے لے جايا گيا ہے-

ٹيم کے ايک رکن ڈيگو اربينا سے جب بي بي سي نے پوچھا کہ ايک طويل مدت کے بعد باہر آ کر وہ کيا کرنا چاہيں گے تو ان کا جواب تھا، ’ميں اپنے خاندان سے ملوں گا ، دوستوں سے باتيں كروں گا، انجان لوگوں سے بھي ملوں گا اور ساحل سمندر پر سير كروں گا‘-

خلائي سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس مشن سے حاصل ہونے والے نتائج اور اعداد و شمار سے مريخ پر انساني مشن کے سلسلے ميں تحقيق ميں مدد ملے گي- يورپي خلائي ايجنسي کے ڈاکٹر مارٹن ذيل کا کہنا ہے کہ ’ميں ان کي جرات اور حوصلہ کي تعريف کرتا ہوں- انہوں نے ايک لاجواب ٹيم کي طرح کام کيا‘-


متعلقہ تحريريں:

بحرالکاہل ميں قديم مچھلي کي دريافت