• صارفین کی تعداد :
  • 4120
  • 8/13/2011
  • تاريخ :

ايم چِپ: خون کا تجزيہ کہيں بھي کبھي بھي

خون کا تجزیہ
نئي سائنسي تحقيق کے مطابق خون کے نمونوں کے تجزيے کے ليے متعارف کروائي جانے والي ايک ارزاں اور ’پور ٹيبل‘ کٹ کے استعمال سے دنيا کے دوردراز علاقوں ميں بيماريوں کي تشخيص ميں بہت مدد مل سکتي ہے-

ايم چپ نامي يہ کِٹ حجم ميں ايک کريڈٹ کاя جتني ہے اور نيچر ميڈيسن نامي سائنسي جريدے کے مطابق اس سے خون ميں موجود انفيکشن کا منٹوں ميں پتہ چل جاتا ہے-

جريدے کے مطابق افريقي ملک روانڈا ميں اس کِٹ کي مدد سے ايچ آئي وي اور سائفلس جيسي بيماريوں کے تجرباتي تجزيے کيے گئے اور ان کے نتائج تقريباً سو فيصد درست نکلے-

اس ڈيوائس کي ابتدائي پراجيکٹ لاگت صرف ايک ڈالر ہے اور يوں يہ تجربہ گاہوں ميں خون کے تجزيے کے اخراجات کے مقابلے ميں کہيں سستي ہے-

تجزيے کے ليے بنائي گئي پلاسٹک چپ ميں نشاندہي کے دس زون ہيں اور يہ خون کے صرف ايک قطرے سے کئي بيماريوں کے ٹيسٹ کر سکتي ہے-

اس تجزيوں کے نتائج عام انساني آنکھ يا ايک کم قيمت کے ڈٹيکٹر کي مدد سے ديکھے جا سکتے ہيں-

اس ڈيوائس کي خالق ٹيم کے سربراہ اور نيويارک کي کولمبيا يونيورسٹي کے پروفيسر سيموئل سيا کا کہنا ہے کہ ’خيال يہ تھا کہ دنيا کے کسي بھي علاقے ميں رہنے والے شخص کے ليے تشخيصي ٹيسٹس کي سہولت مہيا کي جائے، نا کہ آپ کسي کلينک ميں جائيں، وہاں خون کا نمونہ ديں اور پھر نتائج کے ليے کئي دن انتظار کريں‘-

.اس تحقيق کے دوران روانڈا کے علاقے کيگالي ميں سينکڑوں ٹيسٹ کيے گئے اور ايچ آئي وي ٹيسٹ ميں پچانوے جبکہ سائفلس ميں چھہتر فيصد کے نتائج بالکل درست تھے-

محققين کو اميد ہے کہ اس ڈيوائس کي مدد سے حاملہ خواتين ميں جنسي عمل سے منتقل ہونے والي بيماريوں کے ٹيسٹ کرنے ميں مدد ملے گي-

اس ڈيوائس کو ايک اور شکل ميں پروسٹيٹ کينسر کي تشخيص کے ليے بھي تيار کيا گيا ہے-


متعلقہ تحريريں :

فالج کا مرض ’سائلنٹ اسٹروکس

طرز زندگي ميں تبديلي سے ذيا بيطس پر قابو پانا ممکن ہے

نيند کي کمي، يادداشت کي صلاحيت متاثر

وزن بڑھانے والي خوراک کا استعمال زيادہ

ہرسال 1.5لاکھ افراد سانپ کے ڈسنے سے مرتے ہيں