پہیلیاں ( 51 تا 60 )
کا لا ہے پر کوا نہيں |
درخت پر چڑھے پر بندر نہيں |
موٹا سر ہے ہاتھي نہيں |
پتلي کمر ہے چيتا نہيں |
{52}
چڑيا ہے اک بڑي نرالي |
ٹک ٹک گيت سنانے والي |
گھنٹے بعد وہ ٹن ٹن گائے |
گزرا وقت ہميں بتلائے |
{53}
خود ہلے دوسروں کو ہلائے |
اس ہلنا من کو بھائے |
{54}
ميں نے ايک پرندہ ديکھا |
چلتے چلتے تھک گيا |
چاقو لے کر گردن کاٹی |
پھر سے چلنے لگ گيا |
{55}
ايک گھر کے دو ہيں لڑکے |
روز دکھاتے کھيل |
کبھي نہ انکو لڑتے ديکھا |
ايسا ان کا ميل |
{56}
اک جادوگر کا ہے يہ کمال |
ڈالے سبز، نکالے لال |
{57}
گائوں سے آئے دو ملنگ |
سبز ٹوپياں نيلے رنگ |
{58}
اسلام آباد سے بھاگا چور |
بھائي پھيرو تک اٹھا شور |
لاھور ميں وہ پکڑا گيا |
تلہ کنگ ميں پيش ہوا |
چھوڑ کے چوري کا سب مال |
مارا گيا آظفر وال |
{59}
منہ سے چپ ہے |
دم سے بولے |
رات کا راجہ |
دن کو سوئے |
{60}
ميں گئي لينے وہ لگي دينے |
اگر وہ نہ ديتي تو ميں لے آتي |
جوابات :
{51}
چيونٹا
{52}
گھڑي
{53}
پنکھا
{54}
پنسل
{55}
چاند سورج
{56}
پان
{57}
بينگن
{58}
کھٹمل جوں
{59}
جگنو
{60}
جھاڑو
پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان
متعلقہ تحریریں:
ہمدردی
ہماری گائے
ماں کا خواب
لالچ بری بلا ہے
پرندے کی فریاد