• صارفین کی تعداد :
  • 2136
  • 3/12/2008
  • تاريخ :

لاہور دھماکوں سے لرز اٹھا، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی

لاہور میں ایف آئی اے کی عمارت بم دھماکوں کے بعد

لاہور ۔11مارچ 2008  ۔ ( اردو ایڈیو تہران) لاہور میں دو دھماکوں میں23افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور میں ٹیمپل روڈ اور ماڈل ٹاؤن بلاک ایف میں زور دار دھماکے ہوئے، ٹیمپل روڈ پر ایف آئی اے  بلڈنگ میں دو خود کش دھماکے ہوئے۔ ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دروزے پر اڑالیا جبکہ دوسرا حملہ آور عمارت کے اندر پہنچنے میں کامیاب ہوگیا اور اس نے عمارت کے اندر خود کو زوردار دھماکے سے اڑالیا،دھماکوں سے ایف آئی اے کی عمارت تباہ ہوگئی جبکہ قریب کی عمارتوں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس ذرائع نے 23افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے جس میں ایک بچہ اور عورت بھی شامل ہے۔جبکہ دوسرا دھماکہ ماڈل ٹاؤن میں بلاول ہاؤس کے قریب ہوا جہاں اشتہاری ایجنسی میں بارود سے بھری گاڑی گھس گئی اور زور دار دھماکہ  ہوا،دھماکے میں لوگوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے جبکہ 4نعشیں نکالی جاچکی ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق جاعہ وقوعہ سے ایک مبینہ خودکش حملہ آور کا سرمل گیا ہے۔ دھماکوں کے بعدجائے وقوعہ پر انسانی اعضاء بکھرے پڑے ہیں اور علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے ۔ دھماکو ں سے گاڑیوں اور عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹروں کو فوراً طلب کرلیا گیا ہے ۔

 پاکستان کی وزارت داخلہ کےترجمان نے کہاہے کہ گذشتہ روز لاہور میں ہونے والے بم دھماکوں میں غیرملکی ایجنٹوں کا ہاتھ ثابت ہے ۔

لاہور میں بم دھماکے

پاکستان کی وزارت داخلہ کےترجمان جاوید اقبال چیمہ نے نامہ نگاروں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے پچھلے ہفتے سے ہی مختلف شہروں میں سیکورٹی کے انتظامات کئے تھے اوراس نے اس بات کی اجازت نہيں دی کہ دہشت گرد ملک میں دندناتے پھریں۔ جاوید اقبال چیمہ نے حملوں کی نوعیت اوراس کی شکل سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ ایک منظم گروہ نے جس کا تعلق بیرون ملک سے ہے بے گناہ عوام کے خلاف یہ حملے کئے ہيں انھوں نے کہا کہ نومنتخب قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے اجلاس کے موقع پراس طرح کے حملوں کا امکان موجود ہے 

لاہور میں بم دھماکے

لاہور میں ہونےوالے بم دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد اکتیس ہوگئی ہے پاکستان کے صدراورديگراعلی سیاسی شخصیات سمیت اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے بھی لاہوربم دھماکوں کی مذمت کی ہے.

 

متعلقہ تحریریں:

 پاکستان میں دہشت گردی میں امریکہ ملوث۔ پاکستانی وزیر داخلہ

 پاکستان ایٹمی اثاثے، مغرب کی تشویش