• صارفین کی تعداد :
  • 2131
  • 3/2/2008
  • تاريخ :

پاکستان میں دہشت گردی میں امریکہ ملوث۔ پاکستانی وزیر داخلہ

پاکستان میں بم دھماکے

 تھران (1مارچ2008) پاکستانی وزیر داخلہ حامد نواز  نے امریکا پرملک میں دہشت گرد گروپوں کی مدد کرنے کا الزام لگایا ہے۔ عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے نگران وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ حامد نواز نے کہا کہ آج کل یہ قیاس آرائی زور پکڑتی جارہی ہے کہ امریکا اور افغانستان ان تنظیموں کی پشت پناہی کر رہے ہیں جو پاکستان میں دہشت گردی اور بدامنی چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن وامان کی صورتحال دن بدن بہتر ہوتی جارہی ہے جبکہ پاکستان میں روزبروزخراب ہورہی ہے۔ انھوں نے کہا سوال یہ ہے کہ پاکستان میں بدامنی اورافراتفری سے کس کو فائدہ ہورہا ہے؟ انہوں نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے واقعات میں ہندوستانی اورافغان ایجنسیوں کوبھی ملوث قرار دیا۔

 

متعلقہ تحریریں:

 پاکستان ایٹمی اثاثے، مغرب کی تشویش