• صارفین کی تعداد :
  • 2364
  • 7/1/2015
  • تاريخ :

جامع ایٹمی سمجھوتے کی تدوین کا کام مکمل

ایران میں آئی اے ای اے کے معائنہ کار

اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کے ایک قریبی ذریعے نے کہا ہے کہ ممکنہ ایٹمی سمجھوتے کے مسودے کی تدوین کا کام ماہرین کی سطح پر مکمل ہو گیا ہے-
اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کے ایک قریبی ذریعے نے بدھ کے دن ویانا میں ہمارے نمائندے سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ممکنہ ایٹمی سمجھوتے کے مسودے کی تدوین کا کام ماہرین کی سطح پر مکمل ہو گیا ہے- اس ذریعے نے مزید کہا ہے کہ ممکنہ سمجھوتے کے مسودے میں بعض اختلافی امور بھی شامل ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی نائب سربراہ کے مذاکرات میں اس مسودے کا جائزہ لیا جائے گا- اس کے بعد فیصلے کے لئے اس کو اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے وزرائے خارجہ کی تحویل میں دیا جائے گا- یورپی ذرائع کے مطابق جمعرات کے دن فرانس اور چین کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ فیڈریکا موگرینی بھی ویانا مذاکرات میں شریک ہو جائیں گی- کہا جا رہا ہے کہ جامع ایٹمی سمھجھوتے تک رسائی کی راہ میں حائل سب سے اہم مسئلہ تمام پابندیوں کا خاتمہ ہے- ایران کی ایٹمی تحقیقات و ترقی نیز ایران کے فوجی مراکز تک رسائی اور ان کا معائنہ بھی دو ایسے اہم موضوعات ہیں جن کا حل ابھی تک ڈھونڈا نہیں جا سکا ہے- واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کے لئے مقرر کردہ ڈیڈ لائن تیس جون منگل کے دن اختتام پذیر ہو گئی اور ویانا میں موجود سفارت کاروں کے مطابق ان مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے ان میں مزید سات دن کی توسیع کی گی ہے-

 


متعلقہ تحریریں:

ایران کے ایٹمی مسئلے  کا کامیاب حل
داعش ایک سازش