• صارفین کی تعداد :
  • 992
  • 2/16/2015
  • تاريخ :

ایٹمی معاملے پرایران چین مذاکرات

ایٹمی معاملے پرایران چین مذاکرات

 اسلامی جمہوریہ ایران اور چین نے دو فریقی مذاکرات میں ایٹمی مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔

تہران میں انجام پانےوالے مذاکرات میں دونوں ملکوں نے باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔ سحرعالمی نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق ایران اور چین کے درمیان ایٹمی معاملے کے بارے میں دو طرفہ مذاکرات ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینئرمذاکرات کار سید عباس عراقچی اور گروپ پانچ جمع  میں چین کے سینئر مذاکرات کار کے درمیان تہران میں انجام پائے۔  واضح رہے کہ چین کے سیئنر مذاکرات کار چینی وزیر خارجہ کے ساتھ ایران کے دورے پر ہیں۔ چينی وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام سے ملاقات اور تبادلۂ خیال کرنے کےمقصد سے اتوار کی علی الصبح تہران پہنچے تھے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام اور چینی وزیر خارجہ کے مذاکرات میں زیر بحث آنےوالے موضوعات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور مختلف سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں باہمی تعاون کی سطح بلند کرنا نیز اہم عالمی اور علاقائی مسائل شامل ہیں۔


متعلقہ تحریریں:

رہبر انقلاب کا پیغام یورپی جوانوں تک پہنچ گیا

ایران کی فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی