• صارفین کی تعداد :
  • 1076
  • 2/10/2015
  • تاريخ :

ایران کی فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی

 

ایران

 اردو  ریڈیو تھران کی ایک رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چھتیسویں سالگرہ کی شب ٹھیک نوبجے پورے اسلامی جمہوریہ ایران کی اللہ اکبرکے نعروں سے گونج اٹھی  ۔
ہرسال ایران کے انقلابی اور مومن عوام اسلامی انقلاب کی کامیابی  کی سالگرہ کی شب میں ٹھیک نوبجے اپنے اپنے گھروں کی چھتوں پریا پھر سڑکوں پر نکل کر نعرہ تکبیر اللہ اکبر بلند کرتے ہيں –منگل و بدھ کی درمیانی رات بھی ایران کے عوام نے ملک کے گوشہ و کنار میں اس روایت کو باقی رکھتے ہوئے ایران کی فضا کو اللہ اکبر کے نعروں سے معطر کیا ۔ ایران کے مختلف قوم و قبیلے اور زبان و مسلک سے تعلق رکھنےوالے سبھی افراد نے اللہ اکبر کے نعرے لگاکر ایک بارپھر اسلامی انقلاب سے اپنی وفاداری اور اغیار و سامراج سے بیزاری کا اعلان کیا – اس موقع پر دارالحکومت تہران سمیت ملک کے تقریبا سبھی شہروں میں آتش بازی کے  بھی نظارے دیکھنے کو ملے – چـھتیس سال قبل اسی رات ایران کے عوام نے جب شاہی حکومت کے وزیراعظم نے ملک میں انتہائي سخت ایمرجنسی نافذ کردی تھی  امام خمینی کے فرمان پر چھتوں پر جاکر اللہ اکبر کے نعرے بلند کئے جس کے نتیجے میں شاہی حکومت پوری طرح سرنگوں اور اس کے حکمراں اقتدار چھوڑ کر فرار کرگئے- واضح رہے کہ گیارہ فروری اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ ہے جب پورے ملک میں کروڑوں کی تعداد میں لوگ عظیم الشان ریلیوں میں شرکت کرکے اسلامی انقلاب کی امنگوں اور اصولوں کی حفاظت کا اعلان اور رہبرانقلاب اسلامی سے تجدید عہد کرتے ہيں-

 


متعلقہ تحریریں:

4 نومبر امريکي سامراج سے مقابلے کا قومي دن

انقلاب اسلامي ايران کے بعد پہلي نماز جمعہ