• صارفین کی تعداد :
  • 589
  • 12/2/2014
  • تاريخ :

ايٹمي مذاکرات ميں پيشرفت ہو رہي ہے

ایٹمی مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے

اسلامي جمہوريہ ايران کي پارليمنٹ کے اسپيکر ڈاکٹر علي لاريجاني نے کہا ہےکہ رہبر انقلاب اسلامي کي رہنمائي اور ملت ايران کي ثابت قدمي کي بدولت ايران ميں يورينيم کي افزودگي کا حق تسليم کياگيا ہے- ڈاکٹر علي لاريجاني نے گزشتہ شب ايران کےٹي وي چينل نمبر ايک کے ساتھ گفتگو کے دوران ايران اور گروپ پانچ جمع ايک کے درميان ہونے والےايٹمي مذاکرات کے بارے ميں کہا کہ مذاکرات آگے کي جانب بڑھ رہے ہيں اور ان کو منفي نظر سے ديکھنےکي کوئي ضرورت نہيں ہے- البتہ ايران کے اور گروپ پانچ جمع ايک کے درميان بعض امور کے بارے ميں گہرے اختلافات بھي پائے جاتے ہيں اور يہ ايک فطري بات ہے- علي لاريجاني نے ايٹمي مذاکراتي عمل کي حمايت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ يورپي ممالک شروع ميں يوررينيم کي افزودگي پرمبني ايران کا حق تسليم نہيں کرنا چاہتے تھے ليکن رہبر انقلاب اسلامي کي ہدايت و رہنمائي اور ملت ايران کي استقامت و ثابت قدمي کي بدولت ان کو ايران کے اندر يورينيم کي افزودگي کا ايران کا حق تسليم کرنا پڑا- علي لاريجاني نے اس بات کو بيان کرتے ہوئے کہ اسلامي جمہوريہ ايران نے ہميشہ مذاکرات کا خير مقدم کيا ہے کہاکہ خطے ميں بعض رکاوٹوں کے باوجود ايران مذاکرات ميں جس راستے پر گامزن ہے اس پر چل کر وہ نتيجے تک پہنچ سکتا ہے-


متعلقہ تحریریں:

صدر روحاني کا دورۂ نيويارک مثبت

تہران ايٹمي مذاکرات ميں سنجيدہ ہے: صدر مملکت