• صارفین کی تعداد :
  • 653
  • 10/1/2014
  • تاريخ :

صدر روحاني کا دورۂ نيويارک مثبت

صدر روحانی کا دورۂ نیویارک مثبت

ين الاقوامي امور ميں رہبرانقلاب اسلامي کے مشير ڈاکٹر علي اکبر ولايتي نے صدر حسن روحاني کے دورۂ نيويارک کو مثبت اور تعميري قرار ديا ہے-

ڈاکٹر علي اکبر ولايتي نے منگل کي رات تہران ميں آئرلينڈ کي پارليمنٹ کے اسپيکر کے ساتھ ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے بات چيت کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحاني کے دورۂ نيويارک کو مثبت اور تعميري قرار ديا اور کہا کہ اس دورے کے دوران ايٹمي مسائل کے بارے ميں ڈاکٹر روحاني کے مواقف واضح تھے- ڈاکٹر ولايتي نے بحيرۂ خزر کے ساحلي ملکوں کے سربراہي اجلاس ميں شرکت کے لئے صدر حسن روحاني کے روس کے شہر آسترا خان کے دورے کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ يہ اجلاس بحيرۂ خزر کے ساحلي ملکوں کے سربراہوں کا اہم ترين اجلاس تھا کيونکہ اس ميں پہلي بار بحيرۂ خزر کے ساحلي ملکوں کے حقوق کے بارے ميں ايک سنجيدہ معاہدے پر دستخط ہوئے- انہوں نے کہا کہ صدر حسن روحاني کا دورۂ آستراخان اگرچہ ايک روزہ تھا ليکن کامياب تھا-

 

بشکریہ اردو ریڈیو تھران

 


متعلقہ تحریریں:

ايران ايک علاقائي سپر طاقت

داعش کے لئے امريکي بيانات کھوکھلے ہيں: رہبر معظم