• صارفین کی تعداد :
  • 973
  • 9/27/2014
  • تاريخ :

 ايران ايک علاقائي سپر طاقت

اسلامی جمہوریۂ ایران ایک علاقائی سپر طاقت ہے

 

اسلامي جمہوريۂ ايران کي بري فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ استکباري طاقتوں کو يہ باور کر لينا چاہئے کہ اسلامي جمہوريۂ ايران ايک علاقائي سپر طاقت ہے- ايران کي بري فوج کے کمانڈر بريگيڈيئر احمد رضا پور دستان نے آج، ايران ميں جاري ہفتۂ دفاع مقدس کے پانچويں روز ارنا کے ساتھ گفتگو ميں کہا کہ آج اسلامي جموريۂ ايران علاقے کے ملکوں کے لئے ايک بھروسہ مند ملک شمار ہوتا ہے اور علاقے کے ممالک نے يہ باور کر ليا ہےکہ اگر وہ خود مختاري و استقلال کے خواہاں ہيں اور کوئي تحريک وجود ميں لانا چاہتے ہيں تو انہيں اسلامي جمہوريۂ ايران کي طاقت پر بھروسہ کرنا چاہئے - امير پور دستان نے کہا کہ علاقے کے ممالک کو چاہئے کہ وہ ايران کي طاقت پر يقين کريں اور اپنے معاملات ميں اس نظر سے اسلامي جمہوريۂ ايران کي طرف رخ کريں- واضح رہے کہ 22 سے 29 ستمبر تک ايران ميں ہفتۂ دفاع مقدس منايا جاتا ہے- آج سے 34 سال قبل عراق کي بعثي حکومت نے استکباري طاقتوں کي حمايت سے ايران پر حملہ کر کے آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ شروع کي تھي- بريگيڈيئر جنرل احمد رضا پوردستان نے کل بھي ايک بيان ميں کہا تھا کہ امريکہ اور دوسري طاقتوں نے اپنے ايجنڈے کے تحت پراکسي جنگ شروع کي ہے اور دہشت گروہ ان کي جانب سے اس خطے ميں يہ جنگ لڑ رہے ہيں- سينئر کمانڈر نے مزيد کہا کہ مشرق وسطي ميں سرگرم دہشت گروہ اسلام کي تصوير مجروح کرکے اور شيعہ اور سني مسلمانوں کے درميان اختلافات ايجاد کرکے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہيں-

 

بشکریہ اردو ریڈیو تھران


متعلقہ تحریریں:

داعش کے لئے امريکي بيانات کھوکھلے ہيں: رہبر معظم

تہران ايٹمي مذاکرات ميں سنجيدہ ہے: صدر مملکت