• صارفین کی تعداد :
  • 889
  • 8/18/2014
  • تاريخ :

تہران ايٹمي مذاکرات ميں سنجيدہ ہے: صدر مملکت

تہران ایٹمی مذاکرات میں سنجیدہ

 صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحاني نے کہا ہے کہ تہران گروپ پانچ جمع ايک اور ايٹمي توانائي کي عالمي ايجنسي کے ساتھ مذاکرات ميں سنجيدہ ہے اور وہ پرامن مقاصد کے لۓ يورينيم کي افزودگي سميت اپنے حق سے زيادہ کسي چيز کا خواہان نہيں ہے- صدارتي ويب سائٹ کي رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر حسن روحاني نے آج تہران ميں ايٹمي توانائي کي عالمي ايجنسي آئي اے اي اے کے ڈائريکٹر جنرل يوکيا آمانو کے ساتھ ملاقات ميں کہا کہ ايران ہميشہ سے عالمي قوانين کي بنياد پر ايٹمي توانائي کي عالمي ايجنسي کے ساتھ شفاف ، قانوني اور تکينکي تعاون کے لۓ کوشاں رہا ہے - صدر مملکت نے يہ بات بھي زور دے کر کہي کہ ايٹمي توانائي کي عالمي ايجنسي کو ايران کے ايٹمي معاملے کے حل کے لۓ اپنا مۆثر کردار ادا کرنا چاہۓ- ڈاکٹر حسن روحاني نے اس بات پر بھي تاکيد کي کہ ايران ابہامات کو دور کرنے کے مقصد سے تعاون کرنے کے لۓ تيار ہے - انھوں نے مزيد کہا کہ ايران اور گروپ پانچ جمع ايک کے درميان حتمي سمجھوتے کے بعد ايران اپني ضروريات کے مطابق يورينيم کي افزودگي جاري رکھے گا اور دوسرے فريق کو بھي پابندياں ہٹانا ہوں گي- اس موقع پر ايٹمي توانائي کي عالمي ايجنسي آئي اے اي اے کے ڈائريکٹر جنرل نے ايٹمي معاملے ميں زيادہ سے زيادہ شفافيت پر ايران کي آمادگي کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ باہمي تعاون کے ايک گرانقدر  نمونے تک رسائي کے لۓ اس موقع پر فائدہ اٹھانے کي پوري کوشش کريں گے-

 

بشکریہ اردو ریڈیو تھران

 


متعلقہ تحریریں:

خطے کے مسائل ايران کے بغير حل نہيں ہو سکتے

چين کے زلزلہ متاثرين کے ساتھ اظہار ہمدردي