• صارفین کی تعداد :
  • 2194
  • 11/11/2014
  • تاريخ :

عيسائي مصنف اور امام علي(ع) کے محبوب عاشق کا انتقال

عیسائی مصنف اور امام علی(ع) کے محبوب عاشق کا انتقال

العام چينل کے مطابق معروف عيسائي رايٹر، تاريخ داں اور دانشور " جورج جرداق" 83 سال کي عمر ميں وفات پائے- اس عظيم دانشور کو «عاشق امام علي (ع)» کا لقب ديا گيا تھا

عشق و محبت امام علي سے سرشار مصنف چار عشروں سے امام کي شخصيت پر تحقيق ميں مصروف رہنے کے بعد نتيجے ميں امام علي(ع) کي زندگي اور شخصيت پر عالمي شہرت يافتہ کتاب «علي ؛آواز عدالت انساني» لکھنے ميں کامياب ہوئے-

مذکورہ کتاب کے علاوہ «علي اور انساني حقوق»،«علي اور انقلاب فرانس»،«علي و سقراط»اور «علي اور عرب نيشنل ازم» کے موضوعات پر کتابيں آپکي ديگر کاوشوں ميں شامل ہيں

عيسائي اديب،رايٹر اور دانشور جرج سمعان جرداق 1931 کو لبنان کے علاقے مرجعيون ميں پيدا ہوئے تھے-


متعلقہ تحریریں:

کوباني پرقبضے کے لئے داعش دہشتگردوں کا حملہ ناکام

سعودي جيلوں ميں شيعہ مسلمانوں پر ظلم