• صارفین کی تعداد :
  • 1664
  • 11/9/2014
  • تاريخ :

سعودي جيلوں ميں شيعہ مسلمانوں پر ظلم

سعودی جیلوں میں شیعہ مسلمانوں پر ظلم

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودي عرب کي آل سعود حکومت نے جيلوں ميں بند شيعہ مسلمانوں پر دباو بڑھا ديا ہے-العواميہ نيوز نے ہفتے کے روز سعودي عرب کے شيعہ مسلمانوں کے ساتھ آل سعود کے اميتازي سلوک سے متعلق جاري پاليسيوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے رپورٹ دي ہے کہ الدّمام کي جيل ميں بند شيعہ مسلمان، اس وقت بہت زيادہ سخت حالات ميں زندگي گذار رہے ہيں جن کے ساتھ امتيازي سلوک برتا جارہا ہے-اس رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پر جيل ميں بند شيعہ مسلمانوں پر اور زيادہ سختي کي جارہي ہے اس لئے کہ وہ، جيلوں ميں بھي نواسۂ رسولغ– حضرت امام حسين(ع) اور آپ(ع) کے اصحاب باوفا کي شہادت کا غم منا رہے ہيں اور عزاداري وسينہ زني کر رہے ہيں- بعض شيعہ مسلمان قيديوں کا کہنا ہے کہ سعودي جيلر، اشتعال انگيز اقدامات عمل ميں لاتے ہوئے فرزند رسولغ– کي توہين اور شيعہ مسلمان قيديوں کو کال کوٹھريوں ميں بند اور انھيں شديد زد و کوب کررہے ہيں- واضح رہے کہ شب عاشور کے موقع پر مشرقي سعودي عرب ميں شيعہ آبادي کے شہر الاحساء ميں ايک امام بارگاہ اور اسي طرح اسي علاقے ميں واقع دو قصبوں القارہ اور القرين ميں ديگر امام بارگاہوں پر، تکفيري دہشتگردوں کے حملوں ميں آٹھ عزاداران حسيني شہيد اور تيس سے زائد ديگر زخمي ہوگئے تھے-


متعلقہ تحریریں:

مسجدالاقصي کي بے حرمتي کاجواب ديا جائے گا، حماس

سعودي عرب ميں مظاہرين کو پانچ سے دس سال کي قيد بامشقت