• صارفین کی تعداد :
  • 1943
  • 11/9/2014
  • تاريخ :

کوباني پرقبضے کے لئے داعش دہشتگردوں کا حملہ ناکام

کوبانی پرقبضے کے لئے داعش دہشتگردوں کا حملہ ناکام

شام کے ذرائع نے ملک کے شمال ميں واقع کرد آبادي والے شہر کوباني ميں کرد رضاکار فورس کے ساتھ ہونے والي جھڑپوں ميں دسيوں داعشي دہشتگردوں کي ہلاکت کي خبر دي ہے-

العالم کي رپورٹ کے مطابق دہشتگرد گروہ داعش نے ہفتہ کے دن کوباني شہر پر قبضہ کرنے کے لئے، اس شہر کے اطراف ميں حملہ کيا، ليکن کرد رضاکار فورسز نے دہشتگرد گروہ داعش کے اس حملے کو ناکام بناديا، اس دوران دسيوں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہيں اور داعش کو اس علاقے سے پسپائي اختيار کرني پڑي-

اس رپورٹ کے مطابق شام کي فوج نے شام کے جنوب ميں قنيطرہ کے اطراف ميں دو علاقوں کو ملانے والي 150 ميٹر سرنگ کو تباہ کرديا ہے اس کارروائي بھي درجنوں دہشتگرد ہلاک و زخمي ہوئے ہيں-

دوسري جانب آزاد خبري ذرائع نے رپورٹ دي ہے کہ حاليہ دنوں ميں سرکاري فورسز کے ساتھ ہونے والي جھڑپوں يمں دہشتگرد گروہ داعش کو شام ميں بھاري جاني نقصان اٹھانا پڑا ہے-


متعلقہ تحریریں:

سوڈاني صدر سرکاري دورے پر مصر پہنچ گئے

کشمير ميں فوج کي فائرنگ ميں دو افراد جاں بحق دو زخمي