• صارفین کی تعداد :
  • 1245
  • 8/26/2014
  • تاريخ :

ايران ،سعودي عرب کے تعلقات

ایران ،سعودی عرب کے تعلقات

 اسلامي تعاون تنظيم ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے نمائندے نے کہا ہے کہ ايران دوطرفہ مفادات کے دائرے ميں سعودي عرب کے ساتھ تعلقات ميں بہتري کاخواہاں ہے- تسنيم نيوز کي رپورٹ کے مطابق حميد رضا دہقاني نے علاقے ميں سعودي عرب کو ايک اہم ملک قرارديتے ہوئے کہا کہ ايران دوطرفہ مفادات کے دائرے ميں سعودي عرب کے ساتھ تعلقات ميں بہتري لانے کا خواہاں ہے- انہوں نے کہا کہ ايران کے وزير خارجہ اسلامي تعاون تنظيم کے ہنگامي اجلاس ميں شرکت کرنے کا ارادہ رکھتے تھے ليکن يہ اجلاس ان کے پہلے سے طے شدہ پروگرام سے ٹکرا گيا جس کي وجہ سے وہ سعودي عرب ميں اسلامي تعاون تنظيم کے ہنگامي اجلاس ميں شرکت نہ کر سکے- سعودي عرب ميں منعقدہ اجلاس ميں غزہ پر صيہوني جارحيت کا جائزہ ليا گيا- ادھر اسلامي جمہوريہ ايران کے نائب وزير خارجہ امير حسين عبداللہياں نے گذشتہ روز سعودي عرب کا دورہ کيا  اور سعودي حکام سے باہمي تعلقات اور علاقے کے حالات کے بارے ميں گفتگو کي ہے- عرب نيوز کے مطابق سعودي عرب کي شورائے مشاورت ميں خارجہ امور کميٹي کے سربراہ نے علاقے ميں ايران کے کردار کو اہم قرارديا ہے- عرب نيوز کے مطابق عبداللہ العسکر نے ايران کے نائب وزير خارجہ کے دورہ سعودي عرب پر اظہار خيال کرتے ہوئے کہا کہ ايران اور سعودي عرب کے اہم کردار کے پيش نظر ان ملکوں کے درمياں مذاکرات بڑي اہميت کے حامل ہيں- انہوں نے شام اور عراق کے بارے ميں ايران اور سعودي عرب کے مذاکرات کا مطالبہ کيا- ادھر اردن کے سکيورٹي ذرائع نے انکشاف کيا ہے کہ صيہوني حکومت نے سعودي عرب کي سرزميں سے ڈرون اڑا ايران کي فضائي حدود کي خلاف ورزي کي تھي- سپاہ پاسداران نے صيہوني حکومت کے ايک جاسوس ڈرون طيارے کو مار گرانے کا اعلان کيا ہے-

 

بشکریہ اردو ریڈیو تھران
 

متعلقہ تحریریں:

تہران ايٹمي مذاکرات ميں سنجيدہ ہے: صدر مملکت

تکفيريت کے مقابلے کے لئے اسلامي ممالک کے اتحاد کي ضرورت