• صارفین کی تعداد :
  • 1933
  • 4/5/2014
  • تاريخ :

تکفيريت کے مقابلے کے لئے اسلامي ممالک کے اتحاد کي ضرورت

تکفیریت کے مقابلے کے لئے اسلامی ممالک کے اتحاد کی ضرورت

اسلامي جمہوريہ ايران کي پارليمنٹ کے رکن يعقوب جدگال نے کہا ہےکہ دہشتگردي اور تکفيريت کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامي ممالک کو اتحاد کي ضرورت ہے- مجلس شورائے اسلامي ميں جنوب مشرقي صوبے سيستان و بلوچستان کے نمائندے يعقوب جدگال نے اسلامي ملکوں ميں اتحاد کي ضرورت پر تاکيد کرے ہوئے کہا کہ دہشتگردي اور تکفيريت جنہيں دشمنان اسلام کي حمايت حاصل ہے کے مقابلے کے لۓ مسلمانوں کا اتحاد نہايت ضروري ہے- يعقوب جدگال نے کہا کہ قرآن کريم اتحاد کي تعليم ديتا ہے اور مسلمانوں کي کاميابي اتحاد ہي ميں مضمر ہے- انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران ميں مسلمانوں کے درمياں اتحاد پاياجاتا ہے اور اسي وجہ سے ملک کے استحکام ميں خود مختاري پائي جاتي ہے- مجلس شورائے اسلامي کے اس رکن نے يہ بھي کہا کہ بعض مسلمان حلقے دشمنوں کو اس بات کا موقع ديتے ہيں کہ وہ حالات سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمانوں ميں تفرقہ پھيلائے- واضح رہے اسلامي جمہوريہ ايران نے ہميشہ مسلمانوں کے درمياں اتحاد قائم کرنے کي کوشش کي ہے اور ايران دنيا ميں اتحاد بين المسلمين کا سب سے بڑا داعي کہا جا سکتا ہے-

 

بشکریہ اردو ریڈیو تھران